انجمن ضیائے طیبہ کے زیر اہتمام اعلی حضرت کی ماہانہ فاتحہ


انجمن ضیائے طیبہ کے زیر اہتمام اعلیحضرؓت کی ماہانہ فاتحہ خوانی

میزبان محفل سید اللہ رکھا قادری کیجانب سے محبانِ امام احمد رضا خان بریلوی میں لنگر کی تقسیم

ممتاز عالم دین مفتی محسن فیضی کا سیرت ِ غوث اعظم  وگیارہویں شریف پرروح پرور بیان

معروف ثنا خوانوں نے عشاق رسولﷺ کے دل گرمائے رکھے،محفل کاسماں بندھا رہا

ہر اسلامی مہینے کی ۲۴ تاریخ کو مصلح الدین گارڈن میں اعلی حضرت کی ماہانہ فاتحہ کا اہتمام کیا جاتا ہے

کراچی(پ ر) انجمن ضیائے طیبہ کی جانب سے اعلی حضرت کی ماہانہ فاتحہ کا اہتمام حسب سابق ۱۲ جنوری بروز جمعہ المبارک مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں کیا گیا۔محفل کے اختتام پر بانی ضیائے طیبہ سید اللہ رکھا قادری ضیائی کی جانب سے محبان اعلی حضرت میں لنگر تقسیم کیا گیا۔دریں اثنامحفل فاتحہ میں ممتاز عالم دین مفتی محمد فیضی دامت برکاتہم العالیہ نے حضرت غوث اعظم کی سیرت اور گیارہویں شریف منانے کے موضوع پر روح پرور بیان ارشاد فرمایا۔قبل و بعد از بیان ثنا خوانی کا سلسلہ بھی جاری رہا جس میں سید محمد وقاص ،حافظ جنید ضیائی،شعیب قادری،حافظ جنید رضوی،نوید قادری و دیگر ثناخوانوں نے بارگاہِ رسالتﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ شرکائے محفل میں علامہ غلام محمد امجدی، مفتی اکرام المحسن فیضی،علامہ عبدارحمان قادری،سید نعیم قادری سمیت  دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہاانجمن ضیائے طیبہ کی جانب سے اعلی حضرؓت کی ماہانہ نعت خوانی کا اہتمام ہر اسلامی مہینے کی ۲۴ تاریخ (پچیسویں شب )کو مصلح الدین گارڈن(سابقہ کھوڑی گارڈن)جوڑیا بازار کراچی میں کیا جاتا ہے جس میں عوام و خواصِ اہل سنت جوق در جوق شرکت کرتے ہیں

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi