سنّی فاؤنڈیشن کے چیئرمین سے چیئرمین ضیائے طیبہ کی ملاقات کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ضیائے طیبہ مبشر قادری ضیائی نے گذشتہ دنوں چیئرمین سنّی فاؤنڈیش(برطانیہ) عمران حسین چوہدری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں اداروں کی سرگرمیوں اور باہمی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
علامہ ثاقب شامی کی کراچی آمد،مفتی اکرام المحسن فیضی اور سیّد مبشر قادری سے ملاقات کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریکِ کنزالہدیٰ کے روحِ رواں اور معروف عالم دین حضرت علامہ مولانا ثاقب بن اقبال الشامی کی برمنگھم برطانیہ سے کراچی آمد کے موقع پر چیئرمین ضیائے طیبہ سیّدمحمد مبشر قادری، رئیس دارلافتا مفتی محمد اکرام المحسن فیضی کے ہمراہ علامہ ثاقب اقبال شامی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور اُن سے ملاقات کی۔ اس دوران انھوں نے علامہ صاحب کے سامنے انجمن ضیائے طیبہ کا تعارف و کارکردگ...
شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی محمد اسماعیل ضیائی کی دفتر ضیائے طیبہ آمد کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی محمد اسماعیل ضیائی دامت برکاتہم العالیۃ نے گذشتہ دنوں چیئرمین ضیائے طیبہ کی خصوصی دعوت پر انجمن کے دفتر کو رونق بخشی۔ شیخ الحدیث نے ادارے کے شعبہ جات کا دورہ و معائنہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔انھوں نے ادارے کے لیے اپنے نیک خیالات و خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ دریں اثنا ادارے کی جانب سے شیخ الحدیث کو کتب و رسائل کا تحفہ پیش گیا۔
الحمد للہ!جامعہ ضیائے طیبہ میں تعمیری کام کا آغاز جامعہ میں توسیعی تعمیر کے ساتھ ساتھ عمارتِ مسجد کی تعمیر بھی شروع کردی گئی جامعہ ضیائے طیبہ میں گذشتہ 3برس سے تعلیم دین جاری و ساری ہے چیئرمین ضیائے طیبہ کا مہتمم جامعہ سے ٹیلی فونک رابطہ،تعلیمی و تعمیری معاملات پر گفتگو کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ انتظام جامعہ ضیائے طیبہ گزشتہ تین برس سے تعلیم دین کی خدمت میں مصروف ہے۔الحمد...