جنّت میں سب کچھ ہے


سوال: جنّت میں سب کچھ ہے، لیکن موت نہیں؛ قرآن میں سب کچھ ہے، لیکن جھوٹ نہیں؛ لَآ اِلٰهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّىْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ،
 یہ دعا 20 لوگوں کو بھیجو؛ اِنْ شَآءَالله آپ کو آج رات ہی اچھی خبرملےگی، یہ آپ کے ذمّے امانت ہے، انکار کیا تو 9 سال تک بد قسمت رہو گے یہ ثابت ہو چکا ہے۔ اس طرح کے میسج کے بارے میں آپ کیا ارشاد فرماتے ہیں؟(مسز اکبر، ڈیرہ غازی خان)

جواب: اس طرح کے میسج کرنا جائزنہیں ہے، کیوں کہ اس طرح میسج اکثر جھوٹ پر مبنی ہوتےہیں۔ واللہ تعالٰی اعلم ورسولہ اعلم ﷺ۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi