خیبر سے اسرائیل تک


تحریر: پروفیسر محمد اسماعیل بدایونی نگاہیں پلے کارڈ پر چپک کر رہ گئیں تھی جس پر جلی حروف سے لکھا تھا KHAYBAR WAS YOUR LAST CHANCE

’’خیبر تمہارا آخری موقع تھا‘‘

یہودی نوجوان یہ پلے کارڈ اٹھائے ٹورنٹو شہر میں مظاہرہ کررہے تھے ۔۔۔

میں نے اپنے پوتے کی جانب دیکھا اور پوچھا:

کیا تمہیں معلوم ہے خیبر کا واقعہ؟


پوتے نے بھول پن سے کہا : ’’نہیں‘‘۔

میں نے اپنے بیٹے سے معلوم کیا: کیا تم جانتے ہو خیبر کے یہودیوں کا معاملہ کیا تھا؟

بیٹے نے جواب دیا: ’’نہیں بابا جان! مجھے بھی نہیں معلوم۔‘‘

میری نظریں پھر پلے کارڈ پر اٹھ گئیں لیکن اب ایسا لگتا تھا پلے کارڈ پر لکھے حروف مجھ پر ہنس رہے ہیں، اُن کے قہقہوں میں عجیب سفاکیت ہے۔۔۔ میں نے ایک نگاہ اپنی دونوں نسلوں پر ڈالی ۔۔۔

یہودی کی کوئی نسل خیبر کو نہیں بھولی اور مسلمانوں کی آنے والی نسلیں خیبر کی فتح کو بھول گئیں ۔۔۔

پلے کارڈ نگاہوں کے حصار میں تھا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی چیخوں نے میری سماعت سے ٹکرانا شروع کر دیا ۔۔۔میری رگیں پھولنا شروع ہو گئیں ۔۔۔آنکھیں سرخ ہو نے لگیں ۔۔۔ہتھیلی نے مٹھی کی شکل اختیار کر لی ۔۔۔اگلے ہی لمحے اپنے بیٹے اور پوتے کو دیکھا تو دل چاہا اپنے بال نوچ لوں ۔۔۔ خود کو تختۂ جرم پر محسوس کررہا تھا۔۔۔

میں نے کیوں نہیں بتایا انہیں کہ میرے نبی ﷺ کے ساتھ ان یہودیوں نے مدینے میں کیا کیا تھا؟یہ میرےنبی کے خون آشام دشمن تھے۔۔۔ غزوہ بنو قریضہ کیوں نہیں سُنایا؟۔۔۔غزوہ بنو نضیرکیوں پیش آیا تھا؟۔۔۔ غزوہ قینقا ع کا پس منظر کیا تھا؟ مسلمان خیبر کیوں پہنچے تھے؟۔۔۔

یہ یہودی میرے آقا ومولیٰ ﷺ کی جان کے دشمن کیوں تھے؟ اُحد کے میدان میں جب مسلمانوں کو بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا تو ان کے گھروں میں گھی کے چراغ کیوں روشن ہو ئے تھے ؟

میں نے کیوں نہیں بتایا اپنی نسلوں کو؟ ۔۔۔ یہ خود خدا کی چہیتی قوم بتانے والی انسانیت کے لیے کس قدر مضر ہے ۔۔۔اس کی سفاکی کی داستانیں فلسطین کے ہر درو دیوار پر جلی حروف سے آویزاں ہے ۔۔۔

پلے کارڈ پر نگاہ پڑی حروف زناٹے دار تھپڑوں کی طرح میرے چہرے پر برس رہے تھے ۔۔۔

ایک عزم کےساتھ اٹھا نہیں ۔۔۔نہیں ہر گز نہیں ۔۔۔

میرے نبی ﷺ کی جان کے دشمن ۔۔۔میرے نبی کریم ﷺ کے صحابہ کے دشمن ۔۔۔

میں اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کو تمہاری خباثت سے ضرور آگاہ کروں گا ۔۔۔ میں تمہارے ظلم و سفاکیت کی داستان اپنی آنے والی نسلوں تک ضرور پہنچاؤں گا ۔۔۔میں بتاؤں گا اپنی نسلِ نو کو تمہاری ابتداء سے انتہاتک کی تاریخ ۔۔۔

میں اپنے بچوں کو سیرت النبی ﷺ یعنی آپ ﷺ کی زندگی کے ہر پہلو سے آگاہ کروں گا ۔۔۔

آؤ، اے ملّتِ اسلامیہ کے نوجوانو! اس مشن میں میری مدد کرو ۔۔۔

آؤ ! ہم سب اپنے بچوں کو ۔۔۔اپنی آنے والی نسلوں کو ۔۔۔سیرت النبی ﷺ سے آگاہ کریں اور بتا دو ان یہودیوں کو خیبر آخری موقع نہیں تھا ان شآء اللہ اسرائیل کی فتح بھی امّتِ مسلمہ کے نوجوانوں، نبی کریم ﷺ کے غلاموں کے ہاتھوں ہوگی ۔۔۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi