رضویات میں انجمن ضیائے طیبہ کی خدمات


رضویات میں انجمن ضیائے طیبہ کی خدمات

تحریر: سیّد محمد مبشر قادری

انجمن ضیائے طیبہ نے اپنے بارہ سالہ علمی سفرمیں اعلیٰ حضرت محدث بریلوی قُدِّسَ سِرُّہٗ کی خدمات و تعلیمات اور فروغِ مسلکِ اعلیٰ حضرت کی ترویج و اشاعت میں جو قابلِ ذکر خدمات سر انجام دی ہیں ان کی مختصر جھلکیاں نذرِ قارئین کی جاتی ہیں:

۞ ۱۴۲۴؁ھ /۲۰۰۴؁ء میں انجمن ضیائے طیبہ نے شعبۂ ضیائی دارالاشاعت کے تحت سب سے پہلے اعلیٰ حضرت مُحدّث بریلوی قُدِّسَ سِرُّہٗ کی تصنیفِ لطیف “الوظیفۃ الکریمۃ” کی اشاعت کا اہتمام کیا ، جس کے اب تک مختلف ایڈیشن منظرِ عام پر آچکے ہیں جو عوام و خواص میں مفت تقسیم کیے گئے نیزہر سال حجاجِ کرام کی خدمت میں بھی مفت پیش کیے گئے۔

Description: F:\My System Data [E]\1. ZIA-E-TAIBA WORK\Mudassir\1 PSD files\1 Mahnaama Mujalla Zia-e-Taiba\14 October Safar ul Muzaffar\Talib\Rizwiyaat-men-Anjuman-ziaetaiba-ki-khidmat [2].png ۞ ۱۴۲۵؁ھ/ ۲۰۰۴؁ء میں اعلیٰ حضرت محدث بریلوی قُدِّسَ سِرُّہٗ کا شہرۂ آفاق مجموعۂ کلام “حدائق بخشش” کے سو برس مکمل ہونے پر انجمن ضیائے طیبہ نے ۲۵؍ صفر المظفر ۱۴۲۵؁ھ (۱۶؍اپریل ۲۰۰۴؁ء) میں آنے والے عرسِ اعلیٰ حضرت کو”حدائقِ بخشش” کے صد سالہ جشن کے طور پر منایا، اور اسی موقع پر حضرت علّامہ نسیم احمد صدّیقی نوری مُدَّ ظِلُّہُ الْعَالِیْ کے ۶۴ صفحات پر مشتمل مرتّب کردہ رسالہ “ضیائے حدائق بخشش” کی اشاعت کا اہتمام کیا ، جو کہ تاریخی وقعت اور حیثیت اختیار کر چکی ہے، جس کاثبوت مختلف ممالک و اندرونِ ملک سے موصول خطوط سے ہوا۔

۞ ۱۴۲۶؁ھ/ مارچ ۲۰۰۵؁ء میں اعلیٰ حضرت محدث بریلوی قُدِّسَ سِرُّہٗ کے مسلک کی ترجمانی کو کتابی شکل کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے حضرت علامہ نسیم احمد صدّیقی نوری مُدَّ ظِلُّہٗ کی تالیف:

“مسلک کیا…؟ کیوں…؟ کون سا…؟”

کی اشاعت عمل میں آئی۔ مختصر رسالے کا جامع مواد عوام و خواص میں ایسا مقبول ہو اکہ اب تک رسالے کے چار ایڈیشن ادارے کی جانب سے شائع ہو کر مفت تقسیم کیے گئے اور پاکستان کے علاوہ ہندستان میں بھی قارئین کے ذوقِ مطالعہ کے لیے شائع کیا جا چکا ہے۔

۞ ۴۲۶؁ ۱ ھ / ۲۰۰۵؁ء میں مسلکِ حقّہ اہلِ سنّت و جماعت کی بعض سیاسی و غیر سیاسی تنظیموں کے اراکین جب اپنے قائدین کے لیے والہانہ عقیدت کی بنا پر سیکڑوں آداب و القاب کے نعرے بلند کر رہے تھے اور ساتھ ہی انھیں “مُجدّد” بھی قرار دے رہے تھے، ایسے غیر محتاط ماحول میں وابستگانِ اہلِ سنّت کو یہ فہم دینے کے لیے کہ مجدد کی قابلیت و اہلیت کیا ہونی چاہیے، علّامہ نسیم احمد صدّیقی نوری مُدَّ ظِلُّہُ نے ایک مختصر و جامع رسالہ:

“اِس صدی کامجدد کون؟”

تالیف کیا جسے ادارےنے شائع کرکے مفت تقسیم کیا۔

۞ صفر المظفر ۱۴۲۷؁ھ/ مارچ ۲۰۰۶؁ء میں اعلیٰ حضرت محدث بریلوی قُدِّسَ سِرُّہٗ کی سیرتِ مبارکہ کے ایک پہلو پر مولانا سیّد صابر حسین شاہ بخاری کی تالیف کردہ کتاب ‘‘امام احمد رضا اور احترامِ سادات’’کی اشاعت کا اہتمام کیا۔

۞ ۱۴۲۷؁ھ/۲۰۰۷؁ء میں “پندرھویں صدی کے مجدد “ تالیفِ علامہ نسیم احمد صدّیقی شائع ہوئی۔ اس تالیف کے ذریعے گذشتہ چودہ صدیوں کے مجددین کے اسمائے گرامی کا تعارف، نیز پندرھویں صدی (یعنی حالیہ صدی) کے مجددِ برحق حضرت مفتیِ اعظم فقیہہِ عالم محمد مصطفےٰ رضا خاں بریلوی قُدِّسَ سِرُّہٗ کا اجمالی تعارف پیش کیا گیا ہے۔

۞ صفر المظفّر ۱۴۲۸؁ھ/فروری ۲۰۰۷؁ء میں اعلیٰ حضرت محدث بریلوی قُدِّسَ سِرُّہٗ پر علامہ نسیم احمد صدّیقی مُدَّظِلُّہٗ کے تالیف کردہ رسالہ:

“امام احمد رضا کے تجدید ی کارناموں کا نمایاں پہلو”

کی اشاعت عمل میں آئی۔

۞ ۱۴۳۰؁ھ/ ۲۰۰۹؁ء میں اعلیٰ حضرت محدث بریلوی قُدِّسَ سِرُّہٗٗ کے ترجمۂ قرآن “کنزالایمان” کو سو سال( ۱۳۳۰؁ھ تا ۱۴۳۰؁ھ) مکمّل ہونے پر صد سالہ جشن کنز الا یمان منانے کا اہتمام کیا، اور ۲۰۰۸؁ء اور ۲۰۰۹؁ء دو سال جشنِ کنزالایمان منانے کا عا لمی سطح پر اعلان کیا، اور انجمن ضیائے طیبہ نے سنّی تنظیمات، نیز مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلّق افراد کو ایک میمورنڈم، دستی بھی پیش کیا اور بذر یعہ ڈاک بھی بھجوایا، جس کے ضمن میں ۱۶؍ اگست ۲۰۰۸؁ء/ ۱۳؍ شعبان المعظّم ۱۴۲۹؁ھ کوکراچی میں ایک ”عالمی محفلِ حُسنِ قراءَت “ کا انعقاد کیا ، جس میں وطن ِعزیز پاکستان کی مقتدر شخصیات کے علاوہ، مصر کے حسبِ ذیل معروف قرّاء حضرات نے شرکت کی:

· رئیس القرّاء فضیلۃ الشیخ قاری سیّد محمد سعید المصری

  • بدر القرّاء فضیلۃ الشیخ یاسر عبد الباسط المصری
  • احسن القرّا ء فضیلۃ الشیخ محمود صدّیق المنشاوی المصری
  • زینت القرّاء فضیلۃ الشیخ سیّد صداقت علی المصری

اسی موقع پر علا مہ نسیم احمد صدّیقی مُدَّ ظِلُّہٗ کی مرتّب کردہ کتاب “ضیائے کنزالایمان (محا سنِ کنزالایمان کا تقابلی جائزہ)” (جو کہ انجمن کے مفت سلسلۂ اشاعت کی۵۴ویں کڑی ہے ) کو شائع کیا۔بر سبیلِ تذکرہ یہ بے جا نہ ہوگا کہ اپنے قارئین کو اس سے بھی آگاہ کیا جائے کہ اسی عالمی محفلِ حُسنِ قراءَت میں “گلستانِ رمضان” کی تقریبِ اجرا بھی منعقد ہوئی۔

اس موقع پر انجمن ضیائے طیبہ نے اپنے آئندہ کے چند اَہداف بھی پیش کیے، جن میں سے حسبِ ذیل اہداف پورے بھی کیے جا چکے ہیں:

· ضیائے کنز الایمان سیمینار کا اہتمام

  • مسلمان لڑکیوں کی شادی کے موقع پر کنزالایمان کے جہیز ایڈیشن بطورِ تحائف دینے کا اہتمام
  • تقابلِ تراجمِ قرآن اور محاسنِ کنزالایمان کی اشاعت کا اہتمام

۞ ۲۴؍ صفر المظفّر (۲۵؍ ویں شب) ۱۴۳۰؁ھ/ ۲۰؍ فروری ۲۰۰۹؁ء کو انجمن ضیائے طیبہ نے خانوادۂ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ سے تعلق رکھنے والی عظیم شخصیات کی صدارت میں ۹۰ویں عرسِ اعلیٰ حضرت کے ساتھ، صد سالہ جشنِ کنزالایمان کی دوسری تقریبِ سعیدمنعقد کی، اس موقع پر راقم السطور کا رسالہ “پیغا ماتِ رضویہ” (جو فتاوٰی رضویہ اوردیگر کتبِ اعلیٰ حضرت کی روشنی میں ترتیب دیا گیا) کی اشاعت کامرحلہ عمل میں آیا۔

۞ انجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام ضیائی ریسرچ لائبریری میں ایک مکمّل گوشۂ اعلیٰ حضرت قائم کیا گیا، جس کے تحت تصانیفِ اعلیٰ حضرت، اور اعلیٰ حضرت پر مختلف گوشوں میں کیے گئے کام کو لائبریری کی زینت بنایا گیا ہے جو کہ کثیر تعداد میں اعلیٰ حضرت پر ریسرچ کرنے والوں کے لئے دعوتِ مطالعہ ہے۔

۞ انجمن ضیائے طیبہ کے شعبۂ ضیائی دارالاشاعت کے زیرِ اہتمام شائع کردہ کتابوں میں بیش تر کتب کے انتسابات میں اعلیٰ حضرت کی ذات اور خانوادۂ اعلیٰ حضرت کو ترجیح حاصل ہے۔

۞ انجمن ضیائے طیبہ کے بانی و مؤسس قبلہ سیّد اللہ رکھا شاہ صاحب قادری ضیائی مُدَّ ظِلُّہُ الْعَالِیْ (جن کی نوازشات خدّامِ مسلکِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی پر بے حدوبے حساب رہتی ہے، اور آپ نے انجمن ضیائے طیبہ کو ہمیشہ مادّی وسائل سے مالامال رکھا)نے ۱۹۷۰؁ء میں اعلیٰ حضرت کی ماہانہ ۲۵ویں شریف کی محفل کا آغاز اپنے دولت کدے پر کیا، بعد ازاں انجمن ضیائے طیبہ کی داغ بیل ڈالی گئی اوریہ پروگرام انجمن کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے لگا، اور اَلْحَمْدُ لِلہ ۱۴۳۳؁ھ /۲۰۱۲؁ء میں ۹۳ویں عرسِ اعلیٰ حضرت کی۴۰ویں سالانہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس پُروقار تقریب کی خصوصیات میں اوّل یہ کہ تقریب کی صدارت خانوادۂ اعلیٰ حضرت کے نفوس نے کی، دوم یہ کہ تقریباً ۸۰ تبر کاتِ اعلیٰ حضرت کی زیارت کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

۞ انجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام ہونے والی محافل ومجالس میں بھی خانوادۂ اعلیٰ حضرت کے نفوس کو مدعو کیاجاتا اور یہ انجمن کی تقریبات کی زینت بن کر امام احمد رضا کے افادات و برکات میں مزید اضافہ کر دیتے۔

۞ ۱۴۳۱؁ھ /۲۰۱۰؁ء میں انجمن ضیائے طیبہ کے شعبۂ ضیائی دارالافتا ء کے رئیس مفتی محمد اکرام المحسن فیضی (نبیرۂ شیخ الحدیث مفتی محمد منظور احمد فیضی﷫)نے اعلیٰ حضرت کا وہ قلمی خزانہ جو اوراقِ گم گشتہ کی نظر ہو گیا تھا یعنی “تقاریظِ احمد رضا بر تصانیفِ اہلِ صفا”کی صورت میں تین سالہ کوششوں کے نتیجے میں کم و بیش ایک صد تقاریظ وتصدیقات کے بکھرے موتیوں کو ایک لڑی میں پرو دیا ، کتاب میں موجود تقاریظ وتصدیقات کی تخریج اور سوانحِ مصنّفین (جن میں بعض مصنّفین کا اعلیٰ حضرت کے ساتھ تعلّق کے پہلو کو اجاگر کیا) اور تصنیفات پر تبصرہ اور نوادرات کا مجموعہ قابلِ دید ہے، جو اِنْ شَآءَ اللہُ تَعَالٰی دو جلدو ں میں جلد منظرِ عام پر آکر اعلیٰ حضرت پر تحقیقات کرنے والوں کے لیے بہترین مواد ثابت ہوگا۔

۞صفر المظفّر۱۴۳۷؁ھ/ دسمبر ۲۰۱۵؁ء میں انجمن ضیائے طیبہ نے اعلیٰ حضرت کے حوالے سے حسبِ ذیل دو (۲) رسائل کی اشاعت کا شرف حاصل کیا:

(۱) “حضرت عبداللہ شاہ غازی قُدِّسَ سِرُّہٗ کے آبا و اَجداد اور فتاوٰی رضویّہ”، جسے جناب ندیم احمد نؔدیم نورانی صاحب نے تحریر فرمایا۔

(۲) “برادرِ اعلیٰ حضرت، حضرت علّامہ مولانا محمد رضا خاں بریلوی﷫”، جوحضرت مولانا محمدافروز قادری چڑیا کوٹی کی تالیف ہے۔

۞ اعلیٰ حضرت اور شعبہ ضیائی آئی ٹی ونگ:

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں علیہ الرحمۃ کے حوالے سے انجمن ضیائےطیبہ کے شعبے ضیائی آئی ٹی ونگ نےبھی کافی پیش رفت کی ہے۔اس کے تحت آپ کی شخصیت اورآپ کے مشائخِ کرام ، آپ کے سلسلہ ہائے طریقت، آپ کی تصانیف اورآپ کی حیات کے مختلف گوشوں کے علاوہ آپ کے خلفاءاور تلامذہ سے متعلق بھی خاصی معلومات اکٹھی کی گئی ہیں۔اعلیٰ حضرت پر کام کے حوالے سے ہمارے آئند ہ کے اہداف میں ziaeraza.com کے نام سے ایک ویب سائٹ لاؤنچ کرنا بھی شامل ہے۔

قا رئینِ محترم …! فروغِ مسلکِ اعلیٰ حضرت  کی تر ویج واشاعت کے حوالے سے انجمن کی ۱۲سالہ خدمات کی سیر آپ کو کرائی گئی ، انجمن کی دیگر شعبہ جات میں مصروفیات کی تفصیل کے لیے دفتر درکار ہے۔

انجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام شعبہ تحقیقاتِ اعلیٰ حضرت کے آئندہ کے اہداف میں زیرِ تدوین و زیرِ غور کام میں:

۞ رشتہ کس نے توڑا کس نے جوڑا

۞ برِّ صغیر میں سیاستِ شرعیہ اور امام احمد رضا

۞ ’’اسلامیانِ ہند اور تحریکِ اصلاح و تجدید‘‘ امامِ ربّانی تاامام احمد رضا 

۞ محبوبِ حقیقی و محبوبِ مَجازی امام احمد رضا اور دیگر ارد و شعراء

۞ اردو لٹریچر، اردو اور امام احمد رضا کی خدمات

۞ اعلیٰ حضرت  اور علمائے عرب

۞ اعلیٰ حضرت  اور کتانی علما

۞ اعلیٰ حضرت اور حبشی علما

۞اعلیٰ حضرت اور رام پوری علما

۞اعلیٰ حضرت اور سیّدی قطبِ مدینہ

۞اعلیٰ حضرت کی زبان”ابرہیم رضا خان”

۞مثنویِ ردّ امثالیہ (شرح)

۞اعلیٰ حضرت﷜اور سیرت نگاری، وغیرہم

 

اعلیٰ حضرت کے حوالے سے انجمن ضیائے طیبہ کی مطبوعات

جو کُتب اوپر آرہی ہیں اُن سب کے ٹائٹل پر ورک کر کے ایک پیج بنانا ہے۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi