ماہ رمضان میں ضیائی ایّام کا اہتمام


ایام مقدسہ کا انعقاد و اہتمام انجمن ضیائے طیبہ نے کیا،عشاق کی شرکت 3رمضان کو یوم خاتونِ جنت،10 رمضان کو یوم سیدہ خدیجہ الکبری 17رمضان یوم عائشہ صدیقہ و یوم بدر 21 رمضان کو یوم مشکل کشا کا اہتمام کیا گیا کراچی(ضیائی نیوز) برکتوں رحمتوں فیوض و برکات سے بھرے پرے ماہ رمضان سے تشنہ ایماں کو سیر کرنے کی انجمن ضیائے طیبہ کی جانب سے کوشش جاری رہی۔بانی چیئرمین سید اللہ رکھا قادری کی خصوصی ہدایت کے مطابق انجمن ضیائے طیبہ نے ماہ رمضان میں ضیائی ایام کا اہتمام کیا۔ جس میں عشاق رمضان و اہل بیت نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجمن کی جانب سے 3 رمضان کو یوم ولادت سیدہ فاطمۃ الزہرہ کی نسبت سے یوم خاتون جنت منایا گیا جبکہ 10رمضان کو یوم سیدہ خدیجۃ الکبری منایا گیا،17رمضان کو یوم سیدہ عائشہ صدیقہ و معرکہ حق و باطل یوم غزوہ بدر منایا گیا، جبکہ 21 رمضان کو شیر خدا مشکل کشا علی المرتضی کی شہادت کی نسبت سے یوم مشکل کشا منایا گیا

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi