عید اُن کی نہیں


لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ لَّبِسَ الْجَدِیْدَ
اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ خَافَ الْوَعِیْدَ

لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ تَبَجَّرَ بِالْعُوْدِ
اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ تَابَ وَلَا یَعُوْدُ

لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ رَّکِبَ الْعَطَایَا
اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ تَرَکَ الْخَطَایَا

لَیْسَ الْعِیْدُ لِمَنْ بَسَطَ الْبِسَاطَ
اِنَّمَا الْعِیْدُ لِمَنْ جَاوَزَ الصِّرَاطَ

ترجمہ: عید اُن کی نہیں جنھوں نے نئے کپڑے پہنے، بلکہ عید تو ان کی ہے جو اللہ تعالیٰ کی وعید سے ڈرگئے۔ عید اُن کی نہیں جنھوں نے خوشبو سے اپنے آپ کو معطّر کیا، بلکہ عید اُس کی ہے جس نے سچی توبہ کی اور اس پر ثابت قدم رہا۔ عید اُن کی نہیں جو عمدہ گاڑیوں پر سوار ہوئے، بلکہ عید اُس کی ہے جس نے گناہوں کو چھوڑ دیا۔عید اُن کی نہیں جنھوں نے اعلیٰ درجہ فرش سے اپنے مکانوں کو آراستہ کیا، بلکہ عید تو اُن کی ہے جو پل صراط سے کامیاب گذریں گے۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi