ایصالِ ثواب اور استقبالیہ کیمپ


انجمن ضیائے طیبہ کی جانب سے امّ المومنین حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ تعالٰی عنھا کو ایصالِ ثواب

 

3؍ ربیع الاوّل 1440ھ (مطابق 12؍ نومبر 2018ء) کو انجمن ضیائے طیبہ کے دفتر میں امّ المومنین حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ تعالٰی عنھا کی خدمت میں ایصالِ ثواب کے لیے ایک محفل منعقد کی گئی اور حاضرین میں تبرک تقسیم کیا گیا۔

 

وقت کے عظیم محدث کے لیے ایصالِ ثواب کا اہتمام کریں۔ بانی انجمن ضیائے طیبہ

 

بانی انجمن ضیائے طیبہ جناب سیّد اللہ رکھا قادری ضیائی نے عالم اسلام سے اپیل کی ہے کہ 21؍ ربیع الاوّل 1440ھ (مطابق 30؍ نومبر 2018ء) کو،قرآن خوانی، نعت خوانی و تقاریر و ذکر واَذکارکی محافل اور تقسیم لنگر کے ذریعے ایصالِ ثواب کر کے، وقت کے عظیم محدث شیخ ِ محقق حضرت شاہ عبدالحق محدّث دہلوی ﷫ کو خراجِ عقیدت پیش کریں۔

 

 

انجمن ضیائے طیبہ اِس سال بھی میلاد استقبالیہ کیمپ لگائے گی۔ سیّد محمد مبشر قادری

 

چیئرمین انجمن ضیائے طیبہ سیّد محمد مبشر قادری نے کہا ہے کہ انجمن ضیائے طیبہ حسبِ سابق اِس سال بھی، ان شآء اللہ، 11؍ ربیع الاوّل کی عشا سے لے کر، 12 ؍ ربیع الاوّل کی عشا کے وقت تک، بولٹن مارکٹ (ایم اے جناح روڈ، کراچی) پر ، عیدِ میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے ’’میلاد استقبالیہ کیمپ‘‘ لگائے گی۔

 

 

1. شیخ الاسلام حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ(14 ربیع الاوّل)

2. شیخ الاسلام حضرت سید محمد بن سلیمان جزولی رحمۃ اللہ علیہ(16 ربیع الاوّل)

3. شیخ الحدیث حضرت علامہ عبدالمصطفیٰ الازہری رحمۃ اللہ علیہ(16 ربیع الاوّل)

4. حضرت مولانا مفتی محمد وقار الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ(20 ربیع الاوّل)

5. حضرت علامہ عبدالحکیم سیالکوٹی رحمۃ اللہ علیہ(18 ربیع الاوّل)

6. حضرت شاہ فضل رحمن گنج مرادآبادی رحمۃ اللہ علیہ(23 ربیع الاوّل)

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi