کراچی کے تاجور حضرت قاری مصلح الدین رحمۃ اللہ علیہ


کراچی کے تاجور حضرت قاری مصلح الدین رحمۃ اللہ علیہ

آپ کے عرس کے موقع پر انجمن ضیائے طیبہ کی جانب سے زبردست خراج عقیدت

آپ نے فقہی و روحانی خدمات سے اکناف عالم کو فیضیاب کیا،سیّد اللہ رکھا قادری

آپ کا شمار اُن شخصیات میں ہوتا ہے جن کے  وجود سے اسلامی تعلیمات کا احیا ہوا،مفتی اکرام المحسن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے تاج ور،مرکز انوار و تجلیات حضرت قاری مصلح الدین رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر انجمن ضیائے طیبہ کی جانب سے زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ بانی انجمن ضیائے طیبہ سیّد اللہ رکھا قادری ضیائی نے کہا کہ آپ نے فقہی و روحانی خدمات سے اکنافِ عالم کو فیضیاب کیا ہے،آپ کے انوار و تجلیات کا فیض جاری و ساری ہے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کراچی کے تاج ور ہیں۔  دریں اثنا  سرپرستِ ضیائے طیبہ مفتی محمد اکرام لمحسن فیضی نے کہا کہ  آپ کا شمار اسلامی تاریخ کی ان شخصیات میں ہوتا ہے کہ جن کے وجودِ مسعود سے اسلامی تعلیمات کا احیا ہوا۔ آپ نے دل کی دنیا میں خوش گوار انقلاب برپا کیا ہے۔ اللہ کریم ہمیں اسلاف کے دامن سے وابستہ رکھے، آپ علیہ الرحمۃ کے فیوض و برکات سے نوازے اور ہمیں اسلاف کی مبارک تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi