غیر مسلم کے ہاتھ کا پکاہوا کھانا


سوال (۲) : اگر غیرمسلم ہمارے ہاں باورچی ہو تو کیا اس کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا کھا سکتے ہیں یانہیں؟

(مزمل ، لساکا زامبیا ، ساؤتھ افریقہ)

جواب: گوشت کےعلاوہ غیرمسلم کے ہاتھ کی بنائی ہوئی تمام اشیا مباح ہیں، کھاسکتے ہیں جب تک ان چیزوں کی حرمت یانجاست کی تحقیق نہ ہو، اوربچنااولیٰ ہے،مگر غیر مسلم کے ہاتھ کا بنا ہوا گوشت حرام ہے ،نہیں کھاسکتے۔ ہاں اگر جانوراپنی آنکھوں کےسامنے شرعی طریقے سےذبح ہوا ہو اوراس کا گوشت نگاہوں سے غائب ہو ئےبغیر آپ کے سامنےہی غیرمسلم نے پکایاتو حلال ہے، کھا سکتے ہیں ۔

فتاوٰی رضویہ میں ہے: ’’پھر ان کا پکایا ہوا یا ہدیہ دیا ہوا گوشت تو حرام ہے جب تک اپنے سامنے جانور ذبح ہو کر بغیر نگاہ سے غائب ہوئے سامنے نہ پکاہو اور اس کے سوا پکائی ہوئی چیزیں اور بازار کی مٹھائی دودھ دہی گھی ملائی سب کا ایک حکم ہے کہ فتویٰ جواز اور تقوٰی احتراز۔‘‘(فتاوٰی رضویہ:ج۲۱،ص۱۲۳)

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi