اعلیٰ حضرت کی زیارت کرنے والے 129 سالہ بزرگ کی زیارت


اعلیٰ حضرت کی زیارت کرنے والے 129 سالہ بزرگ کی زیارت

حضرت علامہ مولانا نذر حسین ترمذی سے انجمن ضیائے طیبہ کے وفد کی ملاقات، دست بوسی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی زیارت سے مشرف ہونے والے صوفی بزرگ حضرت علامہ مولانا نذر حسین ترمذی دامت برکاتہم العالیہ سے گذشتہ دنوں انجمن ضیائے طیبہ کے وفد نے حافظ محمد سکندر قادری کی وساطت سے بانی ادارہ سیّد اللہ رکھا قادری ضیائی کی سربراہی میں ملاقات و دست بوسی کی سعادت حاصل کی۔ وفد میں شامل دیگر حضرات میں رئیس دارلافتاء مفتی محمد اکرام لمحسن فیضی، سیّد محمد مبشر قادری، سیّد محمد نعیم قادری،مولانا مفتی رمضان تونسوی،سیّد محمد وقاص قادری،سیّد محمد نبیل قادری، سیّد عبدالقادر باپو و دیگر اراکین  شامل تھے۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi