نبی اکرم ﷺ کے شمائل اور فضائل 


12دسمبر 2018

نبی اکرم ﷺ کے شمائل اور فضائل بے شمار ہیں ، مفتی اکرام المحسن فیضی 

آقائے دوجہاں ﷺسے نسبت ہی ذریعہ نجات ہے، مسلمان عشق رسول ﷺکے نکتے پر متحدہوجائیں

انجمن ضیائے طیبہ کےتحت امام ترمذی کی شمائل رسول ﷺ کے درس کا اہتمام اہم شخصیات کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نبی اکرم ﷺکی خصوصیات اور فضائل حضرت امام ترمذی نے شمائل رسول ﷺ کے عنوان سے قلم بند کئے ہیں اس حوالے سے انجمن ضیائے طیبہ نے درس برکات شمائل رسول ﷺکاسلسلہ شروع کیاہے درس سے علامہ مفتی اکرام المحسن فیضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دو جہاں سے نسبت ہی ذریعہ نجات ہے یہی وہ نکتہ اور پلیٹ فارم ہے جو مسلمانان عالم کوایک لڑی میں پروسکتا ہے درس میں انجمن کے کارکنان اور اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اوراس سلسلے کو سراہا اور انجمن کے بانی سید اللہ رکھا قادری ضیائی اور چیئر مین سید مبشر قادری کو مبارک باد دی ۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi