سخن ضیائے طیبہ


اداریہ            آخر ہو کیا رہا ہے۔۔۔؟

کل اور آئیں  گے نغموں کی کھلتی کلیاں چننے والے
مجھ سے بہتر کہنے والے تم سے بہتر سننے والے
کل کوئی مجھ کو یاد کرے کیوں کوئی مجھ کو یاد کرے؟
مصروف زمانہ میرے لیے کیوں وقت اپنا برباد کرے!

اسلام کے کھلتے سرخ چہرے پر جب جب ماند کی بوندیں پڑیں  ۔۔۔ تب تب ان کو سرخ لہو سے صاف کیا گیا ۔۔۔

اسلام کی اسلامیات میں جب جب اختلال کیا گیا ۔۔۔ تب تب مجدد کا قلم صر صرِ رقم چلتا  گیا ۔۔۔

اسلام کی سمن اندامی پر جب جب کفر و ملحد کے سنگم سے نجد و قادیان نے جال بُنا ۔۔۔ تب تب اسے علماکےکردار کی پھبن سے ہٹایا گیا ۔۔۔ گوکہ اسلام کی ہر ہر تاریخ ۔۔۔ تاریخ  کا حصّہ بنی ۔۔۔جسے امامِ اہلِ سنّت نے یوں لکھا:

تیرے دین پاک کی وہ ضیاکہ چمک اٹھی رہِ اصطفا
جو نہ مانے آپ سقر گیا کہیں نور ہے کہیں نار ہے

آج کیا ہو رہاہے۔۔۔

اسلام آباد کی زمین پر اسلام کو آباد نہ دیکھنے والے، اختلال پر مبنی فیصلے صادر کر  چکے ہیں۔۔۔  کر رہے ہیں ۔۔۔اور آئندہ مزید کرنے کے منصوبے ہیں ۔۔۔ پھر ستم برداشتہ اعتدال والے جب ’’مجھے ہے حکمِ ازاں ‘‘ کی صدا بلند کرتے ہیں ۔۔۔ تو انھیں دیوار سے لگا کر۔۔۔ سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر۔۔۔امن کے گہوارے کو بکھیرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔۔۔

                ایک سزا یافتہ گستاخ ملعونہ کو رہا کر دیا گیا

                شراب پر پابندی کے بل کو مسترد کر دیا گیا

                کرسمس سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کر دیا گیا

                قومی اسمبلی میں اسرائیل کے حق میں تقریر کی گئی

                بسنت جو کہ ایک قاتل تہوار ہے، جس کی بنیاد گستاخوں نے رکھی تھی، منانے کا اعلان کر دیا گیا

                90سالہ اہلِ سنّت کے عالمِ دین کو جیل میں شہید کر دیا گیا

                برتھ کنٹرول پروگرام کا آغاز کر دیا گیا

                اسلامیات کے لیکچرارز کی بھرتی میں اقلیتوں (قادیانی)  کا کوٹہ مقرر کردیا گیا

                تعلیمی اسلامک سینٹرز کھولنے کی بجائے1100سو نئے سینما گھر بنانے کا اعلان کر دیا  گیا

                پاکستانی اور اسلامی ثقافت کو تباہ و برباد کرنے کے لئے انڈین فلموں کی نمائش کا اعلان کیا گیا

                تعلیمی اداروں میں اقبال و شاہ بھٹائی و دیگر مشاہیر سے منسوب  چھٹیوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا

                قومی مشاہیر کے دن منانے کی اہمیت کیا ہوتی ہے یہ اہل جہاں سے پوچھ لیجیے ۔۔۔ کہ ساری دنیا اپنے مشاہیر کے دن کو کتنی فوقیت و اہتمام سے مناتی ہے۔۔۔ہنگری میں 20 اگست سینٹ اسٹیفن ڈے منایا جاتا ہےاور تعطیل ہوتی ہے۔۔۔ آئرلینڈ میں 17 مارچ کو سینٹ پیٹرک ڈے پر تعطیل ہوتی ہے۔۔۔ یہ ہی دن اسکاٹ لینڈاور ویلز میں بھی منایا جاتا ہےاور چھٹی ہوتی ہے۔۔۔ اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے سینٹ اینڈریو ڈے منانے اور چھٹی کرنے کا بل بھی پاس کیا ہے۔۔۔جاپان میں شہنشاہ اکیہیٹو کے یومِ پیدائش پر 23 دسمبر کو تعطیل ہوتی ہے۔۔۔ہر جنوری کے تیسرے سوموار کو امریکہ میں مارٹن لوتھر ڈے منایا جاتا ہے اور عام تعطیل ہوتی ہے۔۔۔ اٹلی،  آسٹریا، اسپین ، جرمنی اور فرانس میں 26 دسمبر کو سینٹ اسٹیفن ڈے پر چھٹی ہوتی ہے۔۔۔اسپین میں 24 جون کو سینٹ جونز ڈے اور 19 مارچ کو سینٹ جوزف ڈے پر چھٹی ہوتی ہے۔۔۔بھارت میں 2؍ اکتوبر کو گاندھی کے یومِ پیدائش پر تعطیل ہوتی ہے۔۔۔کامن ویلتھ کے کئی ممالک میں ابھی تک کوئنیز برتھ ڈے منایا جاتا ہے اور چھٹی کی جاتی ہے۔۔۔لیکن ۔۔۔ کیوں وقت اپنا برباد کرے۔۔۔! یہاں تو یوٹرن فارمولا اپنایا جاتا ہے۔۔۔

بہروں کی انجمن میں نہ گا درد کی غزل
اندھوں کو مت دکھا گریباں پھٹا ہوا

اسلام کا چہرہ پھر ماند و نڈھال پڑ رہا ہے ۔۔۔ اسلام کو پھر انقلابی لہو کے قطروں کی ضرورت ہے۔۔۔ پھر مجدد جیسی فکر و قلم کی ضرورت ہے۔۔۔ پھر علمائے اہلِ سنّت کے اعلیٰ کردار کی ضرورت ہے۔۔۔ جوانوں کے تند و چست بازوؤں کی ضرورت ہے۔۔۔ ادیب و دانشوران کی فہم و فراست کی ضرورت ہے۔۔۔ بکھرے ہوئے فکر و تدبر سے بھر پور ذہنوں کو یکجا و مجتمع کرنےکی ضرورت ہے۔۔۔ وگرنہ۔۔۔۔۔

باپ کا علم نہ بیٹے کو اگر ازبر ہو
پھر پسر قابلِ میراثِ پدر کیوں کر ہو

سیّد محمد مبشر اللہ رکھا قادری

ڈائریکٹر : اسکالرز انسائکلوپیڈیا پروجیکٹ

خادم: انجمن ضیائے طیبہ

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi