بلڈ پریشر


سوال: ایک عورت حاملہ ہے، 8 واں مہینہ چل رہا ہے، بلڈ پریشر بڑھ رہا ہے، عاملینِ کرام کوئی عمل یا نسخہ عنایت فرمائیں۔

محمد سلیم اشرف شیونہ(انڈیا)

 جواب: دورانِ حمل کچھ احتیاطیں ضرورت کی حامل رہتی ہیں کہ ان ایام میں خبیث قوتیں حاملہ خواتین پر اثرات ظاہر کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

بچے کا مخبوط الحواس پیدا ہونا یا کسی عیب کے ساتھ ظاہر ہونا۔

اس پر سائنس اپنی تحقیق پیش کرتی ہے۔

رحمِ مادر کے نقائص یا بسا اوقات خون کی بے حد کمی کا لاحق ہونا وغیرہ وغیرہ۔

تاہم روحانی علوم کی روشنی میں اس تھیوری کو کوئی اہمیت حاصل نہیں۔

جادو سحر کے پیش نظر، جہاں کئی ردّو بدل اور ناقابلِ یقین احوال و واقعات رونما ہوتے ہیں؛ وہیں خفیہ قوتیں بھی براہِ راست ان کارروائیوں کو سرانجام دینے کا آلۂ کار ہیں۔

اس خلاصے کے بعد ان خاتون کے بلڈ پریشر بڑھنے کے تعلق سے نقشِ سورۂ رحمٰن/ تین تین مرتبہ اور شش آیاتِ شفا/ سات سات مرتبہ صبح و شام پڑھ کر خاتون پر دم کریں۔

اور چاہیں تو  از خود یہ خاتون، نیزدیگر  خواتین بھی، پڑھ سکتی ہیں اور مٹی کے پیالے میں پانی پر دم کرکے پانی پیا جائے۔

بعدِ  شش آیاتِ شفا، چینی کی پلیٹ یا کسی کاغذ پر زعفران سے لکھ کر پانی کی بوتل میں ڈال کر سات یوم وہ پانی خاتون کو  پلائیں۔

نیز نقشِ سورۂرحمٰن اور نقشِ الحمد شریف  ایک ہی کاغذ پر کسی سنّی عامل سے بنواکر خاتون گلے میں پہنیں۔

صدقات کا اہتمام کریں، نماز، کثرتِ درود و استغفار کی پابندی فرمائیں۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi