روزے کی حالت میں دانٹ نکلوانا کیسا ہے؟


سوال (۳)روزے کی حالت میں آرسی ٹی کرانا،دانٹ نکلوانا،یا دانتوں کی اصلاح کرانا کیسا ہے؟محمد الیاس ،بہاول پور ۔

الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃ الحق والصواب

دانتوں  کا مریض اگر ممکن ہو تو رات میں آرسی ٹی کرائے،اور یوں ہی رات میں دانت نکلوائےیا اس طرح کی کوئی اور درستگی اور اصلاح کرائے،رمضان کے دنوں میں اس طرح کے علاج سے بچے ،اس لیے کہ اگر خون یا دوا کے کچھ اجزاء حلق سے نیچے اتر گئے تو بلاشہ  روزہ ٹوٹ جائے گا۔اور اگر احتیاط کےبسبب دوا یا خون  حلق سے نیچے نہ جائے تو روزہ فاسدتو نہیں ہوگا ،لیکن پھر بھی ایسا کرنا مکروہ ہے کیونکہ اس کا  اندیشہ ضرور موجود ہے ۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi