کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟


سوال (۱)دل کے مریض آرام حاصل کرنے کیلئے  زبان کے نیچے ایک گولی رکھتے ہیں،توکیا روزہ کی حالت میں زبان کے نیچے گولی رکھنے سےروزہ ٹوٹ جائے کا یا نہیں ؟

محمد رمضان ،نیوسبزی منڈی،کراچی ۔

الجواب بعون الوھّاب اللھمّ ھدایۃ الحق والصواب

تحقیق سےمعلوم ہواہے کہ وہ گولی  منہ میں گھلتے ہی لعاب سے مل  جاتی ہے اور لعاب حلق سے نیچے اترنے پر دواکا مزا بھی حلق میں بخوبی محسوس ہوتا ہے اس لیےاگر روزہ کی حالت میں  اس طرح کی گولی زبان کے نیچے رکھی اور کچھ دواگھلنے کے بعد لعاب نگل گیاتو روزہ ٹوٹ جائے گا مگر اس صورت میں  صرف قضاء لازم ہو گی کفارہ لازم نہیں ہوگا ،اسی طر ح اگر دل کے مریض نے بحالت روزہ زبان کے نیچے اسپرے کیا تواس سےبھی روزہ ٹو ٹ جائے گا اور صرف قضاء لازم ہوگی کفارہ لازم نہیں گا۔

چناچہ  بہارشریعت میں ہے:شکر وغیرہ ایسی چیزیں جو منہ میں رکھنے سے گھل جاتی ہیں،منہ میں رکھی اور تھوک نگل گیاروزہ جاتارہا،یادانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے اترااور خون تھوک سے زیادہ یا برابر تھا یا کم تھا مگر اس کا مزہ حلق میں محسوس ہوا تو ان سب صورتوں میں روزہ جاتا رہااور اگر کم تھااور مزہ بھی محسوس نہ ہواتو نہیں (بہارشریعت ج ۱،ح ۵ ،ص: ۹۸۶ مکتبۃ المدینہ)

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi