مجذوب سلطان میاں باپو رحمۃ اللہ علیہ کا عرس ختم


مجذوب سلطان میاں باپو رحمۃ اللہ علیہ کا عرس ختم

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) معروف صوفی بزرگ مجذوب سید سلطان میاں باپو کا سالانہ عرس مہاجر کیمپ میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا انجمن ضیائے طیبہ کے بانی سید اللہ رکھا ضیائی اور سید مبشر قادری نے عرس کی تقریبات میں شرکت کی اور کہا کہ اسلامی تعلیمات  کا حقیقی عکس اولیائے عظام کی زندگیوں میں نظر آیا ہے جنہوں نے اپنے اخلاق سے ایک عالم کو متاثر کیا اور آپ جیسی ہستیوں نے فروغ دین میں اہم کردار ادا کیا ، مجذوب سید سلطان میاں باپو کی زندگی بھی عشق مصطفی  ٰﷺ کی عملی تصویر تھی عرس کی تقریبات میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر محفل نعت و ذکر کا بھی اہتمام تھا۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi