پیر صبغت اللہ مجددی کی دینی خدمات مثالی ہیں ، ضیائے طیبہ


پیر صبغت اللہ مجددی کی دینی خدمات مثالی ہیں ، ضیائے طیبہ

افغان جہاد میں شاندار کردار ادا کیا، روس شکست کے بعد پہلے متفقہ صدر منتخب ہوئے اللہ رکھاضیائی

سینٹ کے چیئر مین اور جہاد شوریٰ کے سربراہ بھی رہے، مفتی فیضی اور سید مبشر کا خراج عقیدت

کراچی (  ) انجمن ضیائے طیبہ نے سابق افغان صدر اور جہادی رہنما پیر صبغت اللہ مجدی کی وفات کو ملی و دینی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے ایک تعزیتی بیان میں انجمن کے بانی سید اللہ رکھا ضیائی ، سرپرست مفتی اکرام المحسن فیضی اورجنرل سیکریٹری سیدمبشر قادری اور محمد نعیم قادری نےنجات  ملی کے سربراہ کی مغفرت کے لئے دعا کی انہوں نے کہاکہ افغان جہاد میں ان کی کردار مثالی تھا  بحیثیت چیئر مین سینٹ اور بطور صدر انہوں نے روشن خدمات انجام دیں وہ 1924ء میں کابل کے حضرات گھرانے  میں تولد ہوئے دینی تعلیم جامعہ الازہر سے حاصل کی کابل یورسٹی میں اسلامیات کے پروفیسر اور روس کے افغانستان پر تسلط کے بعد پاکستان آئے جہاں انہیں جہاد شوریٰ کا سربراہ چنا گیا اور روس کی شکست کے بعد وہ پہلے متفقہ افغان صدر چنے گئے ان کا تمام مکاتب فکر میں احترام کیا جاتا تھا انہوں نے 93 برس عمر میں وفات پائی ۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi