پٹرولیم مصنوعات کےنرخوں پر حکومت نظر ثانی کرے گیس پریشر بڑھانے کا مطالبہ


پٹرولیم مصنوعات کےنرخوں پر حکومت نظر ثانی کرے گیس پریشر بڑھانے کا مطالبہ

سرد موسم کے باوجود دیہات سردی میں لوڈ شیڈنگ ہوا ہے دورانیہ گھٹایا جائے، ذرعی معیشت کے حامل ملک کی اکثر یت آبادی کو مراعات دی جائیں ، نعیم قادری

کراچی (ضیائے طیبہ نیوز) ضیائے طیبہ بزنس اکنامکس اینڈایگریکلچر کے نگران سید محمد نعیم قادری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بجلی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ گھٹانے اور گیس پریشر میں اضافے کا مطالبہ کیاہے ۔ انہوں  نے کہا کہ پاکستان زرعی معیشت کا حامل ملک ہے پاکستان 80فیصد آبادی دیہات میں رہتے ہیں اور ان کی گزر بسر زراعت، مویشی پروری یاملحقہ شعبوں پر ہی ہے اس لئے ضروری ہے کہ حکومت پاکستان کی اکثریتی آبادی کو جائز سہولتیں اور مراعات دےتاکہ خوشحال کسان خود کفیل پاکستان کے قیام میں مدد کرے محمد نعیم قادری نے کہا کہ افسر شاہی کی ایڈ ہاک پالیسیوں اور اخباری اقدامات کے باعث مسائل کا مستقل حل نہیں نکالا جاسکا ہے جس کے باعث 71 برس بعد بھی ملک معاشی، اقتصادی مسائل سے دوچار ہے اور پاکستان کا میابی کی سمت اک تعین نہیں ہوسکا ہے

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi