حفظ ختم نبوت پردوآرا نہیں


13دسمبر 2018

تحفظ ختم نبوت پردوآرا نہیں، امت متحد ہے: مفتی اکرام المحسن

شان رسالت ﷺمیں گستاخی برداشت نہیں ہوگی مغرب مسلمانوں کا موقف سمجھے، اللہ رکھا ضیائی

کراچی(پ ر) مسلمہ کذاب سے غلام احمد قادیانی تک جھوٹے مدعیان نبوت دنیا میں بھی رسوا ہوئے اور آخرت کا دائمی عذاب بھی ان کا مقدر ہے کیونکہ اس مسئلے پر امت مسلمہ متحد ہے اور عقیدہ ختم نبوت ہر دوآراء نہیں۔ ان خیالات کا اظہار مفتی اکرام المحسن فیضی نے  کیا وہ ریسرچ اسکالرز کے ایک وفد سے بات جیت کررہے تھے۔ جس نے ان سے ملاقات کی تھی اس موقع پر موجود انجمن ضیائے طیبہ کے بانی سید اللہ رکھا قادری ضیائی نے کیا کہ شان رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جاسکتی مغربی ممالک مسلمانوں کا موقف سمجھیں ۔ہم تمام انبیاء کا احترام کرتےہیں ریسرچ اسکالرز اکیڈمی کے ڈائر یکٹر سید مبشر قادری نے کہا کہ پاکستانی حکومت یہ مسئلہ اقوام متحدہ  کے پلیٹ فارم پر اٹھائے اورعالمی سطح پر قانون سازی کرائے تاکہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے یہ مسئلہ حل ہو سکے۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi