قوم متّحد ہوجائے


16دسمبر 2018

دشمنان پاکستان کے خلاف قوم متّحد ہوجائے: انجمن ضیائے طیبہ

سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پلک اسکول کو بھی کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا : اللہ رکھا قادری ضیائی

سندھ (اسٹاف رپورٹر) سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پلک اسکول پاکستان کی تاریخ کے ایسے ایام ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ قوم اپنے دشمنوں کو پہنچانے اور اتوار کے روز یوم عزم منایا جائے۔ یہ بات انجمن ضیائے طیبہ کے ایک اعلامیہ میں کہی گئی۔ انجمن کے بانی سید اللہ رکھا قادری ضیائ اور سیکرٹری جزل سید مبشر قادری نے ایک اپیل میں بتایا کہ انجمن  کے تحت سندھ وبلوچستان بھر میں خصوصی محافل منعقد ہوگی جن سے مفتی اکرام المحسن فیضی، ندیم نورانی، علامہ ابو بکر صدیق ودیگر خطاب کرینگے اور ایصال ثواب کیا جائے گا کیونکہ اس روز دشمنان پاکستان نے پوری قوم کودکھ اور غم کی کیفت سے دو چار کیا تھا۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi