خطبہ جمعہ


اسلامی تعلیمات پرعمل، اور مساجد و دینی مدارس کو آباد کرنےسے مسلمانوں کو کھویا ہوا مقام دوبارہ  حاصل ہوسکتا ہے۔مفتی محمد رمضان تونسوی

جامع مسجدمدینہ  اعظم بستی کراچی؛ اپنےخطبۂ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے فرمایا: مسجدوں کی رونق کم، بازاروں اور ہوٹلوں کی رونق زیادہ ہورہی ہے۔بالخصوص نوجوان دینی شعائر اور مسجدوں سےدور ہوتے جارہےہیں۔فحاشی عریانی بےحیائی کادور دورہ ہے۔ملک میں اس کی روک تھام کرنےوالا سرکاری سطح پرکوئی ادارہ نہیں ہے۔اس کی بنیادی وجہ جدید ٹیکنالوجی کا غلط استعمال ہے۔ والدین سے التماس ہے کہ وہ اپنے بچوں پرکڑی نظر رکھیں۔ موبائل اور انٹرنیٹ کےغیرضروری استعمال سے اپنی اولاد کو بچائیں۔حکمرانوں کےپاس حکومت و اختیار عارضی اور اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اسلامی تشخص پوری دنیا میں اجاگر کریں۔ملک بھر کےتمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز کانصابِ تعلیم یکساں اور اسلامی تعلیمات کاعکاس ہو۔یہ پاکستان کےاستحکام، سلامتی اور امن کےلئےضمانت اور وقت کی ضرورت ہے۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi