سانحہ لور الائی میں را کا ہاتھ ہے: انجمن ضیائے طیبہ


3جنوری 2019

سانحہ لور الائی میں را کا ہاتھ ہے: انجمن ضیائے طیبہ

پاکستانی عوام کو بزدلانہ حملوں سے ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا، اللہ رکھا قادری ضیائی

مسلح افواج ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع کررہی ہے: مبشرقادری

لورالائی (نامہ نگار) لور الائی کینٹ پر دہشت گردی کے واقعے کی انجمن ضیائے طیبہ نے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں اور ایسے واقعات سے ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا ۔ انجمن ضیائےطیبہ کے سرپرست مفتی اکرام المحسن فیضی، چیئرمین سیداللہ رکھا قادری ضیائی ، جنرل سیکرٹری سید مبشر قادری، علامہ ابو بکر ، ندیم نورانی ودیگر نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بالخصوص بلوچستان کی بدامنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے جس کا خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو پکڑا بھی جاچکا ہے اوراس کے مقامی ایجنٹ بزدلانہ حملے کررہے ہیں۔ انجمن کے عہدیداروں نے شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی اور مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو عبرتناک سزادی جائے۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi