ضیائے قرآن اور ضیائے حدیث


ضیائے قرآن

وَمِنْہُمُ الَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ النَّبِیَّ وَیَقُوۡلُوۡنَ ہُوَ اُذُنٌ ؕ قُلْ اُذُنُ خَیۡرٍ لَّکُمْ یُؤْمِنُ بِاللہِ وَیُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِیۡنَ وَرَحْمَۃٌ لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمْ ؕ وَالَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ رَسُوۡلَ اللہِ لَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۶۱﴾ یَحْلِفُوۡنَ بِاللہِ لَکُمْ لِیُرْضُوۡکُمْ ۚ وَاللہُ وَرَسُوۡلُہٗۤ اَحَقُّ اَنۡ یُّرْضُوۡہُ اِنۡ کَانُوۡا مُؤْمِنِیۡنَ ﴿۶۲﴾اَلَمْ یَعْلَمُوۡۤا اَنَّہٗ مَنۡ یُّحَادِدِ اللہَ وَرَسُوۡلَہٗ فَاَنَّ لَہٗ نَارَ جَہَنَّمَ خٰلِدًا فِیۡہَا ؕ ذٰلِکَ الْخِزْیُ الْعَظِیۡمُ ﴿۶۳﴾ [1]

ترجمہ’’اور ان میں کوئی وہ ہیں کہ ان غیب کی خبریں دینے والے(نبی) کو ستاتے ہیں اور کہتے ہیں وہ تو کان ہیں(یعنی کان کے کچے ہیں ان سے جو کہہ دیا جائے سن کر مان لیتے ہیں) تم فرماؤ تمہارے بھلے کے لئے کان ہیں اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور مسلمانوں کی باتوں پر یقین کرتے ہیں اور جو تم میں مسلمان ہیں ان کے واسطے رحمت ہیں اور وہ جو رسول اللہ کو ایذا دیتے ہیں ان کے لئے دردناک عذاب ہے تمہارے سامنے اللہ کی قسم کھاتے ہیں کہ تمہیں راضی کرلیں اور اللہ و رسول کا حق زائد تھا کہ اسے راضی کرتے اگر ایمان رکھتے تھے کیا انہیں خبر نہیں کہ جو خلاف کرے اللہ اور اس کے رسول کا تو اس کے لئے جہنم کی آگ ہے کہ ہمیشہ اس میں رہے گا یہی بڑی رسوائی ہے‘‘۔

ضیائے حدیث

حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ حضور حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا:۔

من سب الانبیاء قتل و من سب اصحابی جلد۔ [2]

’’جس نے انبیاء کو سب بکا وہ قتل کیا جائے گا اور جس نے میرے صحابہ کو سب بکا اسے کوڑےلگائے جائیں گے۔‘‘

ایک اور روایت میں یوں ہے:۔

من سب نبیا قتل ومن سب اصحابہ جلد۔ [3]

’’جس نے نبی کو سب بکا وہ قتل کیا جائے گا اور جس نے اصحابِ حضور کو سب بکا اسے کوڑے لگائے جائیں گے۔‘‘

ایک اور روایت میں یوں ہے:۔

من سب نبیا فاقتلوہ ومن سب اصحابی فاجلدوہ۔ [4]

’’جس نے نبی کو سب و شتم کیا تو اسے قتل کرو اور جس نے میرے صحابہ کو سب و شتم کیا اسے کوڑے لگاؤ۔‘‘



[1] ۔ سورۂ توبہ آیت61، 62، 63

[2] ۔ رواہ الطبرانی فی الکبیر، الجامی الصغیر للسیوطی ج2، ص173، فتح الکبیر ج3، ص196، رواہ اطبرانی فی الکبیر و الاوسط و الاصغر۔(فیض القدیر ج6، ص147

[3] ۔ رواہ ابو محمد الخلال و ابو القاسم الارجی (الصارم المسلول لابن تیمیہ ص92)

[4] ۔ رواہ ابو ذر الھروی (الصارم المسلول ص92، 93)

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi