انهںو جانباز مسلمانوں کے نام چند اشعار


محمد شمیم رضا اویسی امجدی گهوسوی

نہ مسلمانوں کو ظلمات سے ڈر لگتا ہے
نہ ہی بگڑے ہوئے حالات سے ڈر لگتا ہے

نہ انهیں ڈر ہے ستمگر کے ستم ڈهانے کا
نہ انهیں ظلم کی بہتات سے ڈر لگتا ہے

شب ظلمت سے انھیں خوف کب آتا ھے کوئی
کب انھیں کچھ غم و آفات سے ڈر لگتا ہے

کوئی طاقت نہیں جو انکو ڈرا دے لیکن
صرف اللہ کی اک ذات سے ڈر لگتا ہے

مرے خادم تری جرات پہ میں واری جاؤں
دشمنوں کو تری ہر بات سے ڈر لگتا ہے

ہار کر بول اٹهی ہالینڈ حکومت بهی شمیم
اب مسلمانوں کے جذبات سے ڈر لگتا ہے

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi