فاتح کون


معرکہ ہالینڈ کا فاتح کون ہے ؟ سوال کیا اٹھا لوگ پلکیں جھپکانا بھول گئے۔۔۔

ہر شخص چاہتا تھا اس کی پسندیدہ فرد یا جماعت کو فاتح کا تاج پہنا دیا جائے۔۔۔

ملعون وائلڈار جیتا یا ہار گیا ؟ سوال دوبارہ پوچھا گیا۔۔۔

سوال پر سوال پوچھ رہے ہو ،تم پو چھنا کیا چاہتے ہو ؟ مجمع میں سے ایک آواز بلند ہوئی

سوال بہت سادہ ہے ۔۔۔۔

یقینا ًہار گیا اسے اپنا اعلان واپس لینا پڑا اور اس کا کریڈٹ ہم کو جاتا ہے۔۔۔ نہیں ہم کو جاتا ہے۔۔۔ ارے نہیں بھئی ہم کو جاتا ہے مجمع میں آوازیں بلند ہو نے لگیں ۔۔۔

تم نے اس ملعون کا ٹوئیٹ پڑھا ؟ اس کا لب لباب کیا ہے ؟

• Islam is showed it is true face once again with death threats, fatwas and violence

• میرے سوا اور بھی کئی لوگوں کی جان کو خطرہ ہے ان مسلمانوں سے

• مسلم انتہا پسند پورے ہالینڈ کو ٹارگیٹ کررہے ہیں

• بے گناہ لوگوں کی موت کے ذمہ دار یہ مسلمان ہوں گے

• اسلام کے عدم برداشت اور تشدد پسند ہونے کا دعویٰ ایک بار پھر ثابت ہو چکا

• اسلام کے خلاف جدو جہد جاری رکھنے کا عزم

نتائج کیا برآمد ہوں گے ؟

وہی جو صدیوں سے تحریکِ استشراق کا مقصد ہے ۔۔۔لوگوں کو اسلام کے قریب نہ جانے دیا جائے ۔۔۔

اے درد مند مسلمانو!

ابھی فتح کہاں ملی ؟۔۔۔ابھی منزل کہاں آئی ؟۔۔۔

ابھی تو تم میدان میں ہو کہ "فاتح کون؟" کی بحث نے تمہیں جکڑ لیا ۔۔۔

تمہیں ابھی ایسے کئی علمی وفود بھیجنے ہیں اہلِ مغرب کے پاس جو انہیں اسلام کا حقیقی چہرہ دکھا سکیں ۔۔۔ استشراق نے جو دھول برسوں اڑائی ہے اس گرد کو ہٹا سکیں ۔۔۔

سرکار ی و غیر سرکاری سطح پر ان وفود کا جانا لازم ہے ۔۔۔

تحریک استشراق نے جن سوالات کو اٹھا کر یورپ کے نوجوان اذہان کو اسلام دشمنی سے آلودہ کیا ہے، علماء حق پر لازم ہے کہ وہ ان کے جوابات دیں۔۔۔۔

جس طرح مستشرقین نے قرآن و صاحب قرآن ﷺ اور اسلام پر فکری یلغار کرتے ہوئے کتابوں اور تحریری مقالوں کے انبار لگا دئیے ہیں اسی طرح مسلم اسکالرز ان کے جوابات تحریر کریں ۔۔۔۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن ایسے تمام اسلامک اسکالرز کو جنہوں نے اس شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہوں ان کو سراہا جائے مگر افسوس ایسا نہیں ہو رہا ہے ۔

قومی و بین الاقوامی سطح پر ایسی کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد جس سے تحریک استشراق کو قلمی میدان میں عبرتناک شکست دی جا سکے اور اسلام کے روشن اور تابندہ چہرے کو مکمل دکھایا جا سکے ۔

وہ تمام کالی بھیڑیں جو بنام اساتذہ جامعات اور کالجز میں نسل نو کے اذہان میں اسلام سے متعلق شکوک و شبہات کے بیج بو رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔۔۔

مستشرقین کو اس منفی و غلیظ پرو پیگنڈے سے روکنے کا ایک ذریعہ یہ بھی کہ اسلام کی ترویج و اشاعت ساری دنیا میں سرکار ی و غیر سرکاری سطح پر تیز سے تیز تر کی جائے ساتھ ہی یہ یاد رکھا جائے تبلیغ ِ اسلام کا مزاج یہ ہے کہ مسلمان کی زبان سے زیادہ مسلمان کے عمل سے پھیلتا ہے ۔۔۔

فاتح کون ؟ کا جواب ابھی بہت دور ہے کیونکہ جنگ ابھی جاری ہے ۔۔۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi