روداد عرسِ اعلیٰ حضرت 2007ء تا 2017ء


بسم اللہ الرحمن الرحیم

نحمدہ ونصلّی و نسلّم علٰی رسولہ الکریم

رودادِ اَعراسِ اعلیٰ حضرت رحمتہ اللہ علیہ

2007ء تا 2017ء

انجمن ضیائے طیبہ کا نصب العین مسلکِ اعلیٰ حضرت کی خدمت ہے۔ اسی سلسلے میں بحمد اللہ انجمن اپنے طور پر کافی شعبہ جات میں مسلکِ اعلیٰ حضرت کی خدمت سال ۲۰۰۴ء سے نہایت ہی احسن انداز میں انجام دے رہی ہے، جس میں اعلیٰ حضرت مجددِ بریلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی کتب کی نشر و اشاعت اور تحقیق کے ساتھ ساتھ موجودہ دور میں عوام تک رسائی کے سب سے بڑے ذریعے سوشل میڈیا پر بھی مسلکِ اعلیٰ حضرت کی صحیح ترویج انجمن کا خاصہ ہے ۔ انجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی ۴۵ سالانہ تقاریب منعقد کی جا چکی ہیں ۔

انجمن ضیائے طیبہ کے تحت سالانہ تقریبِ عرسِ اعلیٰ حضرت کا باقاعدہ آغاز ۱۹ ؍مارچ ۱۹۷۴ء بمطابق ۲۴ ؍صفر المظفر(۲۵ ویں شب) ۱۳۹۴ھ کو ہوا ،1991ء تک یہ سلسلہ فاتحہ تک محدود رہا ۔ 1992 ء سے سالانہ فاتحہ و نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا جو2006ء تک جاری رہا، جب کہ 2007ء سے مذکورہ پروگرام میں توسیع کرتے ہوئے تقاریرِ علمائے کرام کا سلسلہ شروع کیا گیا جو اللہ تبارک وتعالٰی کے فضل و احسان سے اب تک مسلسل جاری و ساری ہے ، صفر المظفر کے مہینے میں اس کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں سالانہ تقریب ِ عرس کے لیے معزز و محترم علمائے کرام کی بارگاہ میں حاضر ہوکر ان تک دعوت نامے پہنچانا، شہرِ کراچی میں مختلف مقامات اور مساجد میں پوسٹرز وغیرہ لگانا اور جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں ائمۂ مساجد کے ذریعے عرس کے لیے اعلانات کروانا ، سوشل میڈیا پر تشہیر کے ساتھ ساتھ آڈیو منظوم دعوت نامہ بھی ۴۴؍ویں سالانہ عرس کا خاصہ رہا۔ اس آڈیو منظوم دعوت نامے کی خصوصیت کچھ یوں بھی ہے کہ ان میں جن اشعار کا انتخاب کیا گیایہ وہی دو تاریخی اشعار ہیں جو قبلہ شہزادۂ اعلیٰ حضرت حضور مفتیِ اعظم ہند رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اپنے دعوت ناموں میں رقم فرماتے تھے، جو خود اعلیٰ حضرت مجددِ بریلوی کے مزارِ مبارک پر منعقد کی جانے والی سالانہ تقریبِ عرس کے موقع پر علمائے کرام کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے تھے ۔ اِن دو اشعار کے علاوہ، باقاعدہ طور پر، جناب ندیم احمد نؔدیم نورانی صاحب کے نظم کردہ ایک تفصیلی منظوم دعوت نامے اور جناب عادل عطاری صاحب کی آواز میں اُس کی آڈیو ریکارڈنگ نے بھی تشہیر میں اہم کرادار ادا کیا۔

سالانہ محافل کے انعقاد کے لیے ماضی میں جگہیں تبدیل بھی ہوتی رہیں لیکن گزشتہ کچھ برسوں سے سالانہ محفل کا انعقاد خلیفۂ قطبِ مدینہ حضرت علامہ قاری مصلح الدین صدّیقی قادری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مزارِ پُر انوار سے ملحقہ ’’میمن مسجد مصلح الدین گارڈن ‘‘ میں کیا جا رہا ہے ۔ گذشتہ تین برسوں سے محفل کی نقابت کے فرائض کی انجام دہی انجمن ضیائےطیبہ کے بانی و مؤسس قبلہ سیّد اللہ رکھا شاہ صاحب قادری ضیائی مدّظلہ العالی کے صاحبزادے اور انجمنِ ہٰذا کے چیئرمین سیّد محمد مبشر اختر القادری صاحب حفظہ اللہ تعالٰی بخوبی انجام دے رہے ہیں، جس میں امتیازی پہلو بانیِ انجمن کے صاحبزادے سیّد مبشر اختر القادری صاحب کی بہترین منظوم نقابت بھی ہے۔ دعوتِ تلاوت ہو یا نعت ، معزز علمائے کرام کو دعوتِ خطاب دینا ہو یا معزز مہمانانِ گرامی کو ہدیۂ تشکر پیش کرنا ہو۔ نقابت کے فرائض بخوبی انجام دینے کے ساتھ ساتھ سیّد صاحب نے اعلیٰ حضرت کا مختصر اور بہترین تعارف پیش کیا ۔

قارئینِ کرام! اب آپ ملاحظہ فرمائیے انجمنِ ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام چھپنے والے اشتہارات کی مدد سے سابقہ سالوں کے بالترتیب منعقدہ اعراس کے مختصر احوال:

24 ؍صفر المظفر1439ھ بمطابق14نومبر 2017ء

Description: C:\Users\aztmi010\Desktop\Invitation Card.jpg صدارت: نفوسِ خاندانِ اعلیٰ حضرت (محترم المقام جناب نعیم اللہ خان نوری ، محترم المقام جناب کلیم رضا )

شہزادۂ حضرت قاری مصلح الدین صدّیقی ﷫حضرت مولانا صلاح الدین صدّیقی (نعیم بھائی)دامت برکاتہم العالیۃ

نظامت: سیّد محمد مبشر قادری

نعت خواں: سیّد وقاص اختر القادری، ثاقب نذیر نقشبندی، حافظ جنید قادری، محمد احمد رضا قادری ، محمد کامران قادری جناب انور بابا

مقررین:

· خطیبِ نکتہ داں، مفسر ِقرآن ، حضرت علّامہ پیر سیّد حسین احمد مدنی شاہ صاحب مد ظلہ العالی (مظفر گڑھ)

  • حضرت علامہ مولانا عامر اخلاق صدّیقی شامی صاحب مد ظلہ العالی

· جناب محترم پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب مد ظلہ العالی

بمقام: میمن مسجد مصلح الدین گارڈن ، سابقہ کھوڑی گارڈن ،کراچی

عرسِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں﷫ کے مقررین کو

منظوم دعوتِ خطاب

کلام: ندیم احمد نؔدیم نورانی

حضرت علامہ سیّد حُسین احمد مدنی شاہ صاحب

کِھلائیں گے اِس چمن میں تازہ گلاب سیّد حُسین احمد
کریں گے تقریبِ عرس سے اب خطاب سیّد حُسین احمد
بیانِ علمی نِکات سے یہ کریں گے ایمان تازہ سب کا
اُٹھائیں گے نورِ عِلم سے اب حجاب سیّد حُسین احمد
ہوئی گزشتہ برس بھی آمد، شرف اِنھوں نے پھر آج بخشا
کریں گے تقریر آج پھر لا جواب سیّد حُسین احمد
بڑے ادب سے ہے یہ گزارش کہ آئیں عِلمی ضیا بکھیریں
بلند عالِم، خطیبِ دوراں جناب سیّد حُسین احمد

نوٹ: یہ عرسِ اعلیٰ حضرت ﷫ کی واحد تقریب تھی جس میں بانیِ ضیائے طیبہ محترم جناب سیّد اللہ رکھا قادری ضیائی صاحب زِیْدَ مَجْدُہٗ شرکت نہ کر سکے، کیوں کہ آپ اپنے بائی پاس آپریشن کی وجہ سے اُن دنوں صاحبِ فراش(On Bed Rest)تھے۔

24 ؍صفر المظفر1438ھ بمطابق25نومبر 2016ء

Description: C:\Users\aztmi010\Desktop\invitation 2016.jpg صدارت: نفوسِ خاندانِ اعلیٰ حضرت (محترم المقام جناب نعیم اللہ خان نوری ، محترم المقام جناب کلیم رضا )

نظامت: سیّد محمد مبشر قادری

نعت خواں: علامہ سیّد محمد محمود الحق شاہ صاحب ، عادل عطاری ، حافظ جنید قادری

مقررین:

· جانشین بیہقیِ وقت سرمایۂ اہلِ سنّت حضرت علامہ مفتی محمد محسن فیضی صاحب مدظلہ العالی (احمد پور شرقیہ)

· خطیبِ نکتہ داں، مفسر ِقرآن ، پیرِ طریقت، حضرت علّامہ سیّد حسین احمد مدنی شاہ صاحب مد ظلہ العالی (مظفر گڑھ)

· خصوصی خطاب یادگارِ اسلاف، خلیفۂ قطبِ مدینہ، رئیس المتکلمین، پیرِ طریقت حضرت علامہ سیّد محمد محفوظ الحق شاہ صاحب مدظلہ العالی (بورے والا)

بمقام: میمن مسجد مصلح الدین گارڈن ، سابقہ کھوڑی گارڈن ،کراچی

نوٹ: اس سال عرسِ اعلیٰ حضرت ﷫ میں پیرطریقت، مردِمومن مردِ حق حضرت علامہ سیّد شاہ تراب الحق قادری نوری رضوی نَوَّرَ اللہُ تَعَالٰی مَرْقَدَہٗ کی فاتحۂ چہلم اور غازیِ ملّت ملک ممتاز حسین قادری شہید ﷫کے پہلے عرس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

عرسِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں﷫ کے مقررین کو

منظوم دعوتِ خطاب

کلام: ندیم احمد نؔدیم نورانی

حضرت علامہ سیّد حُسین احمد مدنی شاہ صاحب

کِھلائیں گے اِس چمن میں تازہ گلاب سیّد حُسین احمد
کریں گے تقریبِ عرس سے اب خطاب سیّد حُسین احمد
بیانِ علمی نِکات سے یہ کریں گے ایمان تازہ سب کا
اُٹھائیں گے نورِ عِلم سے اب حجاب سیّد حُسین احمد
ہوئی گزشتہ برس بھی آمد، شرف اِنھوں نے پھر آج بخشا
کریں گے تقریر آج پھر لا جواب سیّد حُسین احمد
بڑے ادب سے ہے یہ گزارش کہ آئیں عِلمی ضیا بکھیریں
بلند عالِم، خطیبِ دوراں جناب سیّد حُسین احمد

جانشینِ بیہقیِ وقت حضرت علامہ مفتی محمد محسن فیضی صاحب

جانشینِ بیہقیِّ وقت کہتے ہیں جنھیں
محسنِ ملّت جنابِ مفتی محسن فیضی ہیں
جامعہ فیضیّہ رضْویّہ کے اعلیٰ مہتمم
عالمِ سنّت جنابِ مفتی محسن فیضی ہیں
شمعِ محفل تھے گزشتہ سال بھی اور آج پھر
بزم کی زینت جنابِ مفتی محسن فیضی ہیں
عرض کرتا ہوں خطابت کے لیے اب جن سے، وہ
علمی شخصیّت جنابِ مفتی محسن فیضی ہیں

حضرت علّامہ سیّد محمد محفوظ الحق شاہ صاحب

عالمِ دینِ خدا، حضرتِ محفوظ الحق
صاحبِ رُشد و ہُدا حضرتِ محفوظ الحق
شہ ضیا قطبِ مدینہ کے خلیفہ ہیں وہ
صاحبِ فیضِ ضیا حضرتِ محفوظ الحق
جب غلامانِ ضیا سے ہیں تو جاں کیوں نہ کریں
شاہِ طیبہ پہ فدا، حضرتِ محفوظ الحق
جن کی آمد سے یہ دل شاد ہوا کرتا ہے
نام اُن میں ہے بڑا حضرتِ محفوظ الحق
دو برس قبل یہاں آ کے شرف بخشا، پھر
آج احسان کیا حضرتِ محفوظ الحق
آپ سے ہوں میں خطابت کے لیے عرض گزار
لائیں تشریف، شہا حضرتِ محفوظ الحق!

24 ؍صفر المظفر1437ھ بمطابق 7 دسمبر 2015ء

Description: C:\Users\aztmi010\Desktop\invitation 2015.jpg

صدارت: نفوسِ خاندانِ اعلیٰ حضرت (محترم المقام جناب نعیم اللہ خان نوری ، محترم المقام جناب کلیم رضا )

نظامت: سیّد محمد مبشر قادری

تلاوت: محترم جناب علامہ قاری رمضان تونسوی صاحب زید مجدہ

نعت خواں: سیّد وقاص اختر القادری ، عادل عطاری ، محمود الحسن اشرفی ، حافظ احمد رضا ، جناب عبد الرزاق ، حافظ جنید قادری

مقررین:

· جانشینِ بیہقیِ وقت سرمایۂ اہلِ سنّت حضرت علامہ مفتی محمد محسن فیضی صاحب مدظلہ العالی (احمد پور شرقیہ)

  • مناظرِ اہلِ سنّت پیر ِطریقت حضرت علامہ مفتی عبد المجید سعیدی صاحب مدظلہ العالی (رحیم یار خان )

· خصوصی خطاب خطیبِ نکتہ داں، مفسر ِقرآن ، پیرِ طریقت، حضرت علّامہ سیّد حسین احمد مدنی شاہ صاحب مد ظلہ العالی (مظفر گڑھ)

بمقام: میمن مسجد مصلح الدین گارڈن ، سابقہ کھوڑی گارڈن ،کراچی

نوٹ: اس سال عرسِ اعلیٰ حضرت ﷫ میں استاذ العلما حضرت علامہ مفتی محمد اشفاق رضوی صاحب ﷫ کے چہلم کا بھی اہتمام کیا گیا جب کہ غازیِ ناموسِ رسالت ملک ممتاز حسین قادری شہید ﷫کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

عرسِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں﷫ کے مقررین کو

منظوم دعوتِ خطاب

کلام: ندیم احمد نؔدیم نورانی

کِھلائیں گے اِس چمن میں تازہ گلاب سیّد حُسین احمد
کریں گے تقریبِ عرس سے اب خطاب سیّد حُسین احمد
بیانِ علمی نِکات سے یہ کریں گے ایمان تازہ سب کا
اُٹھائیں گے نورِ عِلم سے اب حجاب سیّد حُسین احمد
بڑے ادب سے ہے یہ گزارش کہ آئیں عِلمی ضیا بکھیریں
بلند عالِم، خطیبِ دوراں جناب سیّد حُسین احمد

نامِ نامی آ گیا اب مفتی محسن فیضی کا
سب کو فیضاں پہنچے گا اب مفتی محسن فیضی کا
عِلم و حکمت کے جواہر کی ضیا بکھرے نہ کیوں
ہے خطابِ جاں فزا اب مفتی محسن فیضی کا

جانشینِ بیہقیِّ وقت کہتے ہیں جنھیں
محسنِ ملّت جنابِ مفتی محسن فیضی ہیں
جامعہ فیضیّہ رضْویّہ کے اعلیٰ مہتمم
عالمِ سنّت جنابِ مفتی محسن فیضی ہیں
عرض کرتا ہوں خطابت کے لیے مَیں جن سے، وہ
بزم کی زینت جنابِ مفتی محسن فیضی ہیں

ردِّ باطل میں ہیں ماہر حضرتِ عبدالمجید
اہلِ سنّت کے مُناظر حضرتِ عبدالمجید
عرض ہے تشریف لائیں اب خطابت کے لیے
حق رساں اعلیٰ مقرِّر حضرتِ عبدالمجید

ہوئے تقریب سے فارغ، سو شکرِ رب بجا لائیں
پھر اُس کے بعد شکرِ خلق کی توفیق بھی پائیں
ضیائے طیبہ کے بانی جناب اللہ رکھا سے
گزارش ہے کہ اظہارِ تشکر کے لیے آئیں

24 ؍صفر المظفر1436ھ بمطابق 17 دسمبر 2014ء

صدارت: نفوسِ خاندانِ اعلیٰ حضرت (محترم المقام جناب نعیم اللہ خان نوری ، محترم المقام جناب کلیم رضا )

نظامت : محمود الحسن اشرفی

تلاوت: محترم جناب قاری خضر حیات سعیدی

نعت خواں: سیّد وقاص اختر القادری ، محمد انور قادری ، جناب اسلم قادری، جناب عبد الرزاق ، حافظ جنید قادری

مقررین:

· یادگارِ اسلاف ، خلیفۂ قطبِ مدینہ ، پیر طریقت حضرت علامہ سیّد محفوظ الحق شاہ صاحب (بورے والا )

  • محترم جناب حضرت علامہ عامر اخلاق صدّیقی
  • کم سن خطیب حافظ محمد اصیل
  • پروفیسرعبد الرحمٰن بخاری

بمقام: میمن مسجد مصلح الدین گارڈن ، سابقہ کھوڑی گارڈن ،کراچی

 

24 ؍صفر المظفر1435ھ بمطابق 28 دسمبر 2013ء

صدارت: نفوسِ خاندانِ اعلیٰ حضرت (محترم المقام جناب نعیم اللہ خان نوری ، محترم المقام جناب کلیم رضا )

نظامت: جناب حافظ سجاد قادری (ہالینڈ)

تلاوت: جناب محترم قاری خضر حیات سعیدی ، حافظ جنید رضوی

نعت خواں: سیّد وقاص اختر القادری، محمود الحسن اشرفی، سیّد فرقان قادری ، حافظ بلال قادری ، حافظ جنید قادری

مقررین:

· پیر زادہ حضرت علامہ محمد رضا ثاقب مصطفائی صاحب (گجرانوالہ) (پہلی مرتبہ کراچی آمد )

بمقام: میمن مسجد مصلح الدین گارڈن ، سابقہ کھوڑی گارڈن ،کراچی

 

24 ؍صفر المظفر1434ھ بمطابق 7 جنوری 2013ء

Description: C:\Users\aztmi010\Desktop\invitation 2013.jpg صدارت: نفوسِ خاندانِ اعلیٰ حضرت (محترم المقام جناب نعیم اللہ خان نوری ، محترم المقام جناب کلیم رضا )

نظامت: حضرت علامہ نسیم احمد صدّیقی صاحب

تلاوت: جناب محترم قاری خضر حیات سعیدی

نعت خواں: سیّد وقاص اختر القادری، حافظ بلال قادری، حافظ جنید قادری، جناب عبد الرزاق، محمد انور قادری ، جناب اسلم قادری

مقررین:

· فخر المشائخ حضرت علامہ ابو المکرم سیّد محمد اشرف اشرفی الجیلانی مدظلہ العالی

  • حضرت علامہ مفتی محمد آصف عبد اللہ قادری مدظلہ العالی

· حضرت علامہ نسیم احمد صدّیقی صاحب مدظلہ العالی

بمقام: میمن مسجد مصلح الدین گارڈن ، سابقہ کھوڑی گارڈن ،کراچی

24 ؍صفر المظفر1433ھ بمطابق 19 جنوری 2012ء

صدارت: نفوسِ خاندانِ اعلیٰ حضرت (محترم المقام جناب نعیم اللہ خان نوری ، محترم المقام جناب کلیم رضا )

نظامت: حضرت علامہ نسیم احمد صدّیقی صاحب

تلاوت: جناب محترم قاری خضر حیات سعیدی

نعت خواں: سیّد وقاص اختر القادری،

مقررین:

  • حضرت علامہ سیّد شاہ عبد الحق قادری صاحب
  • حضرت علامہ نسیم احمد صدّیقی صاحب

خصوصیات:

  • تبرکاتِ اعلیٰ حضرت﷫ کی زیارت کا اہتمام

بمقام: میمن مسجد مصلح الدین گارڈن ، سابقہ کھوڑی گارڈن ،کراچی

24 ؍صفر المظفر1432ھ بمطابق 2011ء

صدارت: نفوسِ خاندانِ اعلیٰ حضرت (محترم المقام جناب نعیم اللہ خان نوری ، محترم المقام جناب کلیم رضا )

نظامت: حضرت علامہ نسیم احمد صدّیقی صاحب

تلاوت: جناب محترم قاری خضر حیات سعیدی

نعت خواں:

مقررین:

  • حضرت علامہ نسیم احمد صدّیقی صاحب

بمقام: میمن مسجد مصلح الدین گارڈن ، سابقہ کھوڑی گارڈن ،کراچی

24 ؍صفر المظفر1431ھ بمطابق 2010ء

صدارت: نفوسِ خاندانِ اعلیٰ حضرت (محترم المقام جناب نعیم اللہ خان نوری ، محترم المقام جناب کلیم رضا )

نظامت: حضرت علامہ نسیم احمد صدّیقی صاحب

تلاوت: جناب محترم قاری خضر حیات سعیدی

نعت خواں: حافظ جنید قادری

مقررین:

· مناظرِ اہلِ سنّت پیر ِطریقت حضرت علامہ مفتی عبد المجید سعیدی صاحب مدظلہ العالی (رحیم یار خان )

· حضرت علامہ نسیم احمد صدّیقی صاحب مدظلہ العالی

بمقام: مدرسہ اسلامیہ نمبر 2 اسکول، عقب درگاہ ِ حضرت محمد شاہ دولہا سبزواری علیہ الرحمۃ ، کھارادر، کراچی

24 ؍صفر المظفر1430ھ بمطابق 20 فروری 2009ء

صدارت: نفوسِ خاندانِ اعلیٰ حضرت (محترم المقام جناب نعیم اللہ خان نوری ، محترم المقام جناب کلیم رضا )

نظامت: حضرت علامہ نسیم احمد صدّیقی صاحب

تلاوت: جناب محترم قاری خضر حیات سعیدی

نعت خواں: سیّد وقاص اختر القادری ، حافظ بلال قادری، حافظ جنید قادری، جناب عبد الرزاق ، محمد انور قادری ، جناب اسلم قادری

مقررین:

v شیخ الحدیث والتفسیر حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اشفاق احمد رضوی صاحب نَوَّرَ اللہُ تَعَالٰی مَرْقَدَہٗ(لندن، خانیوال)

v مناظر اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد سرفراز خان قادری صاحب(ڈیرہ اسماعیل خان) مدظلہ العالی

بمقام: مدرسۂ اسلامیہ نمبر 2 اسکول، عقب درگاہ ِ حضرت محمد شاہ دولہا سبزواری نَوَّرَ اللہُ تَعَالٰی مَرْقَدَہٗ ، کھارادر، کراچی

24 ؍صفر المظفر1429ھ بمطابق 2008ء:

صدارت: نفوسِ خاندانِ اعلیٰ حضرت (محترم المقام جناب نعیم اللہ خان نوری ، محترم المقام جناب کلیم رضا )

نظامت: محترم محمد فاروق قادری صاحب

تلاوت: حافظ محمد جنید قادری

نعت خواں: حافظ محمد جنید قادری، محمد انور قادری ، جناب اسلم قادری

مقررین:

v جانشینِ خطیبِ اعظم پاکستان حضرت علامہ مولانا کوکب نورانی اوکاڑوی صاحب مدظلہ العالی

v حضرت علامہ نسیم احمد صدیقی صاحب مدظلہ العالی

بمقام: مدرسۂ اسلامیہ نمبر 2 اسکول، عقب درگاہ ِ حضرت محمد شاہ دولہا سبزواری نَوَّرَ اللہُ تَعَالٰی مَرْقَدَہٗ، کھارادر، کراچی

24 ؍صفر المظفر1428ھ بمطابق 2007ء

صدارت: نفوسِ خاندانِ اعلیٰ حضرت (محترم المقام جناب نعیم اللہ خان نوری ، محترم المقام جناب کلیم رضا )

نظامت: محترم محمد فاروق قادری صاحب

تلاوت: حافظ محمد جنید قادری

نعت خواں: حافظ محمد جنید قادری، محمد انور قادری ، جناب اسلم قادری

مقررین:

  • مبلغِ اسلام حضرت علامہ سیّد سعادت علی قادری صاحب﷫

· حضرت علامہ نسیم احمد صدیقی صاحب مدظلہ العالی

بمقام: کتیانہ اسکول گراؤنڈ نزد ککڑی گراؤنڈ ، کھارادر، کراچی

 

1992ء تا 2006ء

عرسِ اعلیٰ حضرت﷫ کا پروگرام سن 1992ء تا 2006ء تک نعت خوانی تک محدود رہا ۔

انجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام

مختلف اعراسِ اعلیٰ حضرت ﷫میں شریک چند اہم شخصیات

شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی اسماعیل ضیائی صاحب

استاذ العلماء حضرت علامہ مفتی عبد العزیز حنفی صاحب

استاذ العلما جمیلِ ملّت حضرت علامہ جمیل احمد نعیمی ضیائی صاحب

نبیرۂ بیہقیِ وقت حضرت علامہ مفتی اکرام المحسن فیضی صاحب

حضرت علامہ عزیز الحق حقانی صاحب

پیرطریقت حضرت صوفی کمال میاں سلطانی صاحب

حضرت ڈاکٹر صاحبزادہ فرید الدین قادری صاحب

حضرت علامہ ابرار احمد رحمانی صاحب

حضرت علامہ ابو القاسم قادری ضیائی صاحب

حضرت علامہ مولانا یونس شاکر اختر القادری صاحب

حضرت صاحبزادہ سیّد وجاہت رسول قادری صاحب

مولانا بشیر فاروقی صاحب

حضرت علامہ سہیل رضا امجدی صاحب

حضرت علامہ اکرم سعیدی صاحب

حضرت علامہ سیّد راشد علی قادری صاحب

حضرت علامہ مفتی محمد عطاء اللہ نعیمی صاحب

حضرت علامہ مفتی مرتضیٰ مہروی صاحب

حضرت علامہ خلیل الرحمٰن چشتی صاحب

حضرت سیّد حکیم اشرف اشرفی الجیلانی

حضرت علامہ مفتی عابد مبارک صاحب

حضرت علامہ عرفان ضیائی صاحب

حضرت محمد رئیس قادری صاحب

حضرت علامہ عبد الوہاب اکرم قادری صاحب

حضرت علامہ ڈاکٹر مہربان باروی صاحب

پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین نوری صاحب

پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب

حضرت علامہ سمیع اللہ قادری صاحب

پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین صدّیقی قادری صاحب

محترم اشرف گورمانی صاحب

وغیرہ وغیرہ ․․․․․․․․․․․․․․․․․

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi