جشن صد سالہ عرس احمد رضا


جشنِ صد سالۂ عرسِ احمد رضا

کلام: ندیم احمد نؔدیم نورانی

ہر طرف دھوم ہے آ گیا آ گیا
جشنِ صد سالۂ عرسِ احمد رضا
گزرے سو سال  دنیا سے رخصت ہُوئے
 دھوم ہے عرسِ صد سالہ کی جا بَہ جا
اِس میں شک ہی نہیں، تھے وہ احمد رضا
عاشقِ صادقِ خاتم الانبیا
شاہ احمد رضا خان نے عمر بھر
ردِّ گستاخِ محبوبِ رحماں کیا
اعلیٰ حضرت رضا کا ہے اک شاہ کار
’’کنزِ ایمان‘‘ قرآن کا ترجمہ
اُن کے فتووں، کتابوں، حدائق؛ سے بھی
ساری دنیا ہی نے استفادہ کیا
شاہ احمد رضا خان پر کام بھی
لوگوں کے رزق کا اِک وسیلہ بنا
طیبہ کے شہ ضیا پر فدا انجمن
اور احمد رضا خاں ہیں پیرِ ضیا
لکھا پہلے بھی شانِ رضا میں، نؔدیم!
عُرسِ صد سالہ پر بھی قلم چل گیا

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi