ضیائے طیبہ کی جانب سے ’’درخت اُگاؤ،ثواب کماؤ‘‘ مہم کا اعلان


رواں ماہ مہم شروع کی جائے گی، کارکنان اور کرم فرما بھرپور شرکت کریں،علی زبیر

درجۂ حرارت بڑھنے سے خلقِ خدا شدید پریشانی کا شکار ہے، رکن مجلس شوریٰ

احمد پور شرقیہ(ضیائی نیوز) پاکستان میں درجۂ حرارت کے بڑھنے سے خلقِ خدا شدید پریشانی و مشکلات کا شکار ہے، امرا ایئر کنڈیشنڈ لائف میں مشغول ہیں، جبکہ غریب شدید گرمی میں جھلس رہے ہیں۔ درخت اُگانا بہترین نیکی اور ثواب کا باعث بھی ہے اور وقت کی بہت بڑی ضرورت بھی۔ ان خیالات کا اظہار انجمن ضیائے طیبہ کی مجلسِ شوریٰ کے رکن علی زبیر نے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ انجمن کیجانب سے ماہِ جولائی میں’’درخت اگاؤ،ثواب کماؤ‘‘ مہم شروع کی جارہی ہے۔ اِس مہم میں تمام کارکنان و کرم فرما بھرپور شرکت کریں، درخت اگانا ہر لحاظ سے بہت بڑی نیکی ہے۔ ضیائے طیبہ اس نیکی کو عام کرنے میں اپنا کردار ضرور ادا کرے گی۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi