یومِ امام حسن


حضرت امام حسن ﷜ نوجوانانِ جنّت کے سردار ہیں: مفتی اکرام المحسن فیضی

انجمن ضیائے طیبہ کی تقریب، اللہ رکھا قادری ضیائی اور مبشر قادری شریک، خراجِ عقیدت پیش

محفل ختم قادریہ کا اہتمام ذکر و اذکار کے ساتھ ساتھ، فضائل اہل بیت، بیان، لنگر تقسیم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) حضرت امام حسن ﷜ نوجوانان جنت کے سردار ہیں اور نبی اکرم ﷺ کی شبیہ تھے۔ ان خیالات کا اظہار مفتی اکرام المحسن فیضی نے عرسِ سیّد نا امام حسن ﷜ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام تقریب میں ذکر و اذکار کے ساتھ ساتھ ختم قادریہ کی محفل ہوئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ علمائے کرام نے فضائل اہل بیت بیان کیے اور امام حسن کے خصائص کا تذکرہ کیا۔ تقریبِ عرس میں انجمن ضیائے طیبہ کے بانی سیّد اللہ رکھا قادری ضیائی اور چیئرمین سیّد محمد مبشر قادری نے بھی شرکت کی۔ مفتی اکرام المحسن نے کہا کہ آپ نے پیادہ 25 حج کیے اور باوجود سواری کے حج کا سفر پیدل طے کیا۔ عبادت میں خوفِ خدا کی کیفیت اس قدر غالب ہوتی کہ چہرۂ مبارک دورانِ وضو متغیر ہو جاتا۔قرآنِ کریم کی سورۃ الدہر میں اہل بیت کی سخاوت کا تذکرہ ہے حضرت امام حسن کسی سائل کو خالی ہاتھ نہ بھتیجے بلکہ فرماتے کہ میں اللہ کی بارگاہ میں سوالی ہوں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ میں کسی سوال کرنے والے کو محروم رکھوں۔ محفل کے اختتام پر استحکام پاکستان اور امّتِ مسلمہ کے اتحاد و ترقی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi