ربیع الاوّل کی آمد پر چراغاں


ربیع الاوّل کی آمد پر شہر بھر میں سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کا اہتمام، پرچم کشائی کے اجتماعات، دینی تنظیموں کے اجلاس، محافلِ میلاد ونعت کی تیاریاں، جمعہ کے خطبات میں سیرتِ پاک کا تذکرہ، گنبدِ خضرا اور نعلین مقدسہ والے بیجِز، جھنڈوں اور چینی لائٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔انجمن ضیائے طیبہ کے تحت تقریب کا آغاز۔ مسلمانانِ پاکستان خصوصی اہتمام کریں۔

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماہ ربیع الاوّل کا آغاز ہوتے ہی شہر بھر میں جشن میلاد کا اہتمام کیا جارہا ہے، گھروں پر چراغاں کے ساتھ ساتھ دینی تنظیموں نے پرچم کشائی کے اجتماعات منعقد کیے، جب کہ سماجی اداروں اور مذہبی جماعتوں کے اجلاسوں میں محافل میلاد و نعت کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور پیپر مارکیٹ، کاغذی بازار، اردو بازار، ناظم آباد، لیاقت آباد، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، کھارادر اور صدر سمیت تمام علاقوں میں رنگ برنگی لائٹوں، گُنبدِخضرا والے بیجز اور نعلین مقدسہ کی شبیہوں کی فروخت بھی جاری ہے۔ انجمن ضیائے طیبہ کے بانی سیّد اللہ رکھا قادری ضیائی اور چیئرمین سیّد محمد مبشر قادری نے مسلمانانِ پاکستان اور عاشقانِ رسول سے اپیل کی ہے کہ وہ آقائے دوجہاں کی آمد کا جشن تزک واحتشام سے مناکر وہ برکات و فیوضات سمٹیں جو ایسے اہتمام کی برکت سے اللہ رب العزت نازل فرماتا ہے۔ واضح رہے کہ انجمن ضیائے طیبہ کے تحت بھی تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi