جشنِ میلاد کا اہتمام کریں


مسلمانانِ پاکستان جشنِ میلاد کا اہتمام کریں، اللہ رکھا ضیائی

عمارتوں پر چراغاں کیا جائے، محافل میلاد و نعت اور پرچم کشائی کی جائے، مبشر قادری

انجمن ضیائے طیبہ کے تحت تقاریب، شہر بھر میں چراغاں و دیگر تقاریب کا سلسلہ جاری۔

کراچی(اسٹاف رپرٹر) انجمن ضیائے طیبہ کے بانی سیّد اللہ رکھا قادری ضیائی اور چیئرمین سیّد محمد مبشر قادری نے مسلمانان عالم کو ماہ ربیع الاوّل کے آغاز اور جشن عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دی ہے۔ ایک تہنیتی پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ جذبۂ حبِ رسول ﷺتمام انسانیت کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہونے کی دعوت دیتا ہے کہ خطبہ حجۃ الوداع سے بڑا حقوقِ انسانی کا چارٹر کوئی اور نہیں۔ انھوں نے کہا کہ نبی محترم ﷺ نے بے کس وبے بس انسانوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کیا، خواتین کو شرف اور اکرام بخشا، نیز اقلیتوں سمیت تمام اقوام کے لئے لائحہ عمل دیا، مدینے کی ریاست کو بطور نظام اپنا لیا جائے تو ایک مکمل ویلفیئر اسٹیٹ قائم ہوسکتی ہے، جس میں ہر شخص کو جینے، ترقی کرنے کی آزادی میسر ہوگی۔ انجمن ضیائے طیبہ کے ترجمان نے بتایا کہ انجمن کے تحت میلاد کی تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے، پرچم کشائی کے اجتماعات کے علاوہ، محافل میلاد و نعت منعقد ہورہی ہیں۔ انھوں نے عاشقانِ رسولﷺ سے اپیل کی ہے کہ وہ چراغاں کا اہتمام کریں اور نبی اکرمﷺ سے والہانہ محبت کا اظہار کریں۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi