ضیائے طیبہ نے نکا لا


کلام: ندیم احمدنؔدیم نورانی

فلک پہ چمکا افق پہ چھایا یہ ماہ نامہ ضیائے طیبہ
ضیائے طیبہ نے ہے نکالا یہ ماہ نامہ ضیائے طیبہ
گلِ مضامینِ علم وحکمت سے فکر کو بخشتا ہے نکہت
ضیائے ایماں بھی ہے بڑھاتا یہ ماہ نامہ ضیائے طیبہ
پڑھے جو مضمون، خود سنورکے، ضیائے خُلقِ حَسن بکھیرے
ہے ایسی اصلاح کرنے والا یہ ماہ نامہ ضیائے طیبہ
ہے سرورق میں بھی جاذبیّت، تمام صفحات بھی ہیں دل کش
لگے نہ کیوں پھر نظر کو پیارا یہ ماہ نامہ ضیائے طیبہ
یہ دل کی آواز ہے، صدا ہے نؔدیم نورانی کی دعا ہے
ہمیشہ جاری رہے، خدایا! یہ ماہ نامہ ضیائے طیبہ

 

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi