مولانا سعید الحسن فیضی کے پہلے عرس کی تقریب


مولانا سعید الحسن فیضی کے پہلے عرس کی تقریب

انجمن کے وفد کا پرتپاک استقبال ،سیّد اللہ قادری ضیائی نے تقریب کی صدارت کی

کراچی(استاف رپورٹر) ہفتہ 23؍ جمادی الاولیٰ 1439ھ مطابق 10؍ فروری 2018کومولانا سعید الحسن فیضی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے پہلے سالانہ عرس کی تقریب  کا انعقاد   اُن کے مزارِ مبارک (واقع محمد شاہ قبرستان، نارتھ کراچی) پر کیا گیا، جس میں انجمن ضیائے طیبہ کی جانب سے  بانی ادارہ سیّد اللہ رکھا قادری ضیائی،نور محمد وقاری اور سیّد محمد مبشر قادری نے شرکت کی۔ دریں اثنا بانی محفل  شاہد حسن فیضی و برادران نے انجمن ضیائے طیبہ کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا، جب کہ عرس کی صدارت سیّد اللہ رکھا قادری ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے کی۔یاد رہے یہ وہی اللہ کے ولی ہیں کہ جن کے وصال کے بعد چند دن روز تک، قبر سے ’’اللہ ھو‘‘ کی آوازیں آتی رہی ہیں۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi