کراچی یونیورسٹی کی جانب سے استقبالیہ، ایوارڈِ عشائیہ


کراچی یونیورسٹی کی جانب سے استقبالیہ، ایوارڈ، عشائیہ

علامہ ثاقب اقبال شامی،مفتی اکرام المحسن فیضی اورسیّد مبشر قادری کو خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا

انجمن محبانِ رسول کی جانب سے تقریب کا انعقاد، پروفیسرز و اسکالرز کی بڑی تعداد میں شرکت

علامہ ثاقب اقبال شامی کا خطاب ، انجمن ضیائے طیبہ کی خدمات کے بارے میں اظہارِ خیال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ ایچ ای جے کی جانب سے معروف عالم دین و خطیب علامہ ثاقب اقبال شامی، رئیس دارلافتا مفتی محمد  اکرام المحسن فیضی اور چیئرمین ضیائے طیبہ سیّد محمد مبشر قادری کے اعزاز میں استقبالیہ و عشائیہ دیا گیا، جس میں پروفیسرز اور اسکالرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا انعقاد انجمن محبانِ رسول کی کوششوں سے عمل میں آیا۔ اس تقریب میں صاحبانِ اعزازعلامہ ثاقب اقبال شامی،مفتی محمد اکرام المحسن فیضی اورسیّد محمد مبشر قادری کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب سے علامہ ثاقب شامی نے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران انھوں نے انجمن ضیائے طیبہ اور مفتی اکرام المحسن فیضی کی خدمات کو حاضرینِ محفل کے سامنے پیش کیا۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi