غازی ممتاز قادری شہید کا دوسرا عرس،ممتاز محفل کا انعقاد


غازی ممتاز قادری شہید کا دوسرا عرس،ممتاز محفل کا انعقاد

معروف نعت خوانوں کی جانب سے ہدیہ نعت،مفتی اکرام المحسن فیضی نے دعا کروائی

اراکین  و مہمانان کی شرکت،لنگر کی تقسیم ،محفل کا انعقاد انجمن ضیائے طیبہ کے مرکزی دفتر میں کیا گیا

غازی ممتاز قادری کی شہادت کے فیض سے نفاذِ شریعت کی راہ ہموار ہورہی ہے،مبشر قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) غازی ممتاز حسین قادری شہید کے دوسرے سالانہ عرس کے موقع پر انجمن ضیائے طیبہ کی جانب سے محفل ذکر و نعت’’ممتاز محفل‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں  ادارے کے اراکین سمیت علما و دیگر معتمدین نے شرکت کی۔ ممتاز محفل میں معروف نعت خواں محمد مدثر اکرام قادری، احمد رضا اور مولانا امیر حمزہ قادری نے گلہائے عقیدت پیش کیے،جب کہ ادارے کے سرپرست رئیس دارالافتا مفتی محمد اکرام المحسن فیضی نے دعا کروائی۔علاوہ ازیں مولانا ندیم احمد نؔدیم نورانی،محترم معین نوری اور مولانا عدنان سعیدی نے بھی اس محفلِ سعید میں شرکت کی۔ ادارے کے چیئرمین سیّد محمد مبشر قادری نے کہا کہ غازی ممتاز قادری شہید نے ظلمت میں عشق نبیﷺ کی شمع فروزاں کی ہے۔غازی کی شہادت سے ملک میں نفاذِ شریعت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ شمعِ رسالت کے ایک پروانے نے کروڑوں پروانوں  کو یک جان یک قالب کردیا ہے۔ دریں اثنا بعد از دعا محفل کے اختتام پر غازی کے ایصالِ ثواب کے لیے لنگر تقسیم کیا گیا۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi