امر بالمعروف کمیٹی کے سابق ڈائریکٹر نے بے حیائی کے تہوار ویلنٹائن ڈے کو جائز قراردے دیا


امربالمعروف کمیٹی کےسابق ڈائریکٹر نے بے حیائی کے تہوارویلنٹائن ڈے کو جائز قرار دے دیا

یہ محبت کے جذبات کا تہوار ہے اسے منانے میں کوئی شرعی پابندی نہیں،قاسم الغامدی

نامحرم لڑکے لڑکیوں کا اظہارِ محبت کرنا  شرعی طور پر ممنوع اور حرام ہے،مفتی اکرام المحسن فیضی

ریاض+کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ڈائریکٹر قاسم الغامدی نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے ایک سماجی تہوار ہے، اسے اسلام کے ساتھ جوڑنا غلط ہے اور اسے منانے میں کوئی شرعی پابندی نہیں ہے۔ مکہ مکرمہ میں  امر بالمعروف و نہی عن المنکر کمیٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل قاسم الغامدی نے عرب ٹی وی  پر بات کرتے ہوئے کہا کہ والدین کا دن، ماں کا دن، باپ کا دن ، استاد کا دن ، خواتین کا دن جنھیں سماجی تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے اسی طرح ویلنٹائن ڈے بھی ایک سماجی تہوار ہے جس میں محبت کے جذبات کا اظہار کیا جاتا ہے،جس کی کوئی شرعی پابندی و ممانعت نہیں ہے۔ ان کے اس بیان پر ردِّعمل کرتے  ہوئے، سرپرستِ انجمن ضیائے طیبہ مفتی محمد اکرام المحسن فیضی نے کہا ہے کہ اس بیان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ یا تو موصوف کو ویلنٹائن ڈے کے بارے میں معلومات نہیں کہ اس دن نوجوان نسل کیسی کیسی بے حیائی کی مرتکب ہوتی ہے یا پھر وہ مسلمانوں میں بے حیائی کو فروغ دینے والے عالمی ایجنڈے کے تحت بول رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نامحرم لڑکے لڑکیوں کا ایک دوسرے سے اظہارِ محبت کرنا اور اظہارِ محبت کے پیغامات بھیجنا ناجائز ہے۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi