بی بی حلیمہ سعدیہ کے گھر اور شجر شق الصدر مسمار کیے جانے پر عالم اسلام میں غم و غصے کی لہر


بی بی حلیمہ سعدیہ کے گھر اور شجر شق الصدر مسمار کیے جانے پر عالم اسلام میں غم و غصے کی لہر

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سے سعودی حکومت کے گھناؤنے فعل کی خبر افشا ہوئی ،پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج

گذشتہ ایک صدی سے مسلمانوں کے دلوں سے نبی کریم ﷺ کی محبت نکالنے کی مذموم کوششیں سازش کے تحت کی جارہی ہیں،سیّدمحمد مبشر قادری

مکہ مکرمہ(نیٹ نیوز)طائف میں نبی کریم ﷺ کی رضاعی امی جان حضرت بی بی حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالٰی عنھا کے گھر کے آثار  اور شق الصدر کے متبرک مقام پر موجود مبارک درخت کو مسمار کردیا گیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو سے نجدی حکومت کے اس گھناؤنے فعل کی خبر افشا ہوئی جس پر پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہوگئے ہیں۔ان دونوں مقامات پر مسلمان زائرین حاضری دیتے تھے اور دعائیں مانگتے تھے۔ اس خبر کے پھیلتے ہی دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ دریں اثنا ضیائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین انجمن ضیائے طیبہ سیّد محمد مبشر قادری نے کہا ہے  کہ مقام شق الصدر بی بی حلیمہ رضی اللہ تعالٰی عنھا کے گھر کے قریب وہ پاک مقام ہے جہاں بچپن میں نبی کریم ﷺ کا سینہ مبارک چاک کر کے آپ کا دل مبارک آبِ زم زم سے دھویا گیا تھا۔ انھوں نے کہا گذشتہ ایک صدی سے مسلمانوں کے دلوں سے نبی کریم ﷺ کی محبت نکالنے کے لیے استعماری قوتوں کے آلہ کار اس طرح کی مذموم کوششیں کرنے میں مصروف ہیں، اسلام دشمن یہ جانتے ہیں کہ عشق نبی سے خالی مسلمان بھوسے کا ڈھیر ثابت ہوتے ہیں۔ چیئرمین ضیائے طیبہ نے مزید کہا کہ قرآنِ مجید میں تابوتِ سکینہ کا ذکر ہے جس میں بنی اسرائیل کے انبیا کے تبرکات تھے، جن کے توسل سے وہ دعائیں مانگا کرتے تھے۔ مقدس و متبرک مقامات کی حفاظت کرنا امّتِ مسلمہ کی ذمّے داری ہے۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi