تعزیت و عیادت


اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ!

1۔ استاذ العلما شیخ التفسیر و الحدیث مفتی سیّد ذاکر حسین شاہ سیالوی کا انتقال ہو گیا۔ حضرت کم و بیش ایک ہزار کتب کے مصنّف ہیں جن میں مشہور ترمذی شریف کا حاشیہ ہے۔

2۔ استاذ العلما حضرت علامہ استاد خلیل مدنی صاحب قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔3۔ اہلِ سنّت و جماعت کی ایک عظیم شخصیت حضرت علامہ مفتی محمود احمد رفاقتی مورخہ 10؍ رمضان 1439 مطابق 26؍ مئی 2018ء کو دن کے ایک بج کر چالیس منٹ پر اللہ کو پیارے ہو گئے۔

آپ امینِ شریعت، مفتیِ اعظم کان پور حضرت مفتی رفاقت حسین علیہ الرحمۃ کے صاحبزادےتھے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بڑی لیاقت و صلاحیت سے نوازا تھا۔ آج کے وقت میں اہلِ سنت و جماعت کی شخصیات کی تاریخ پر سب سے گہری نظر آپ کی تھی۔ مظفر پور ضلع کے بھوانی پور سے آپ کا تعلق تھا۔

4۔علامہ شیخ ڈاکٹر ادریس بن امام محمد بن جعفر کتانی انتقال فرما گئے۔

انجمن ضیائے طیبہ کے بانی، سرپرستِ اعلیٰ اور تمام اراکین و عملہ دعا گو ہیں کہ اللہ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی ان وفات یافتگان کی مغفرت فرمائے، جنّت الفردوس میں ان کو بلندیِ درجات سے نوازے اور تمام لواحقین و پس ماندگان کو صبرِ جمیل کی دولت سے مالا مال فرمائے۔ آمین!

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi