نوجوان رمضان کے بعد بھی مساجد کو آباد رکھیں،مبشر قادری


رمضان ایک عظیم مقصد ایک عظیم پیغام کے ساتھ ہم گناہگاروں میں جلوہ افروز ہوتا ہے ہمیں اس مقصد کو سمجھنا ہوگا اور اپنی زندگی اسکے مطابق ڈھالنی ہوگی مساجدہمارا مرکز و محور ہیں،مساجد ہی سے نشاط ثانیہ کا آغاز ہوگا،چیئرمین ضیائے طیبہ کراچی(ضیائی نیوز)رمضان الکریم کے پیغام اور مقسدیت کو زندگی میں شامل کریں،جس طرح رمضان میں ہماری مساجد نوجوانوں سے بھری ہوئی ہیں کیا ہی اچھا ہو کہ ہمارے نوجوان رمضان کے بعد بھی اسی ذوق شوق کے ساتھ مساجد آباد کریں،ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضیائے طیبہ سید مبشر قادری ضیائی نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ رمضان ایک عظیم مقصد ایک عظیم پیغام کے ساتھ ہم گناہگاروں میں جلوہ افروز ہوتا ہے۔ہمیں اس عظیم مقصد کو سمجھنا ہوگا اور اپنی زندگی اس مقصد کے مطابق ڈھالنی ہوگی،نمازیں صرف ماہ رمضان میںفرض نہیں ہوتی نماز پنجگانہ ماہ رمضان میں بھی اُتنی ہی فرض ہیں جتنی سال کے دیگر مہینوں میں ، انھوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ کسی عمل کو تسلسل سے دہرایا جائے تو ویسے ہی انسان کی عادت بن جانا چاہیے، لیکن نہ جانے ہم کیا سمجھتے ہیں،ادھر رمضان گیا ادھر مسجدوں کی رونقیں ماند پرجاتی ہیں۔ وعدہ کریں کہ انشاء اللہ امسال رمضان المبارک کے بعد بھی ہم نماز پنجگانہ مساجد میں جاکر آباد کریں گے، مساجد امت مسلمہ مرکز و محور ہیں، مساجد آباد کرنے ہی دین اسلام کے نشاط ثانیہ کا آغاز ہوگا۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi