کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے،خبردار! ہوشیار! رمضان کی حرمت پامال نہ کی جائے، چینلز کو انتباہ


نیلام گھر بند،بے حیائی کو لگام،رمضان میں پانچ وقت اذان نشر کیجائے سپریم کورٹ نے چینلز کے لیے حکم نامہ جاری کردیا انجمن ضیائے طیبہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم،عہدیداران کا سجدہ شکر، شیرینی تقسیم رمضان الکریم کی پامالی کا نوٹس لے کر سپریم کورٹ نے درد مندان اسلام کا دل خوش کردیا،مفتی اکرام المحسن فیضی کراچی(ضیائی نیوز)کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، ٹی وی چینلز کی بھرمار اور دولت کمانے کی ہوس نے میڈیا کو بے لگام کررکھا ہے۔ ظالم اور بدبخت میڈیا کی ابلیسی سوچ گذشت کئی سالوں سے مسلمانوں سے رمضان الکریم کا تقدس چھننے کے درپے ہے۔میڈیا کی کوشش رہتی ہے کہ لوگ روزہ رکھ کر ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر روزہ گزاریں،لوگوں کو ٹی وی سے مستقل جوڑے رکھنے کی خواہش میں میڈیا اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا تھا۔ نئے نئے نیلام گھر متعارف کروائے جارہے تھے، اخلاق باختگی کی شہرت رکھنے والی خواتین کے بڑے بڑے ہورڈنگز شہر کی سڑکوں پر آویزاں کیے جارہے تھے کہ رمضان ان کے ساتھ منائیں، گویا کہ رمضان الکریم نہ ہوا میڈیا کی مارکیٹنگ ٹیم کا کھلونا ہوگیا کہ جیسے چاہے موڑ دیا۔ اسلام کا درد رکھنے والے مسلمان اس صورتحال سے شدید پریشان و دل گرفتہ تھے، خود انجمن ضیائے طیبہ اس صورتحال کی جانب ارباب اختیار کی توجہ دلوانے کی ناکام کوشش کرچکی تھی۔ اس گھمبیر صورت حال میں سپریم کورٹ نے اہل اسلام کی صدا سنی اور چینلز کے لیے حکم نامہ جاری کردیا ہے کہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اسلاف کییاد تازہ کردینے والے ریمارکس دیے، انھوں نے کہا کہ اس رمضان المبارک میں کسی ٹی وی چینل پر نیلام گھر یا سرکس شو نہیں ہونگے،ہر چینل کے لیے پانچ وقت کی اذان نشر کرنا لازمی ہوگی۔ انھوں نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لیے اذان سے بڑھ کر کوئی بریکنگ نیوز نہیں ہے۔اسلام اقدار کا تمسخر اڑانے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے۔ دریں اثنا سپریم کورٹ کے اس حکم نامے کے جاری ہونے پر دردمندان اسلام سجدہ شکر بجالائے، انجمن ضیائے طیبہ کی جانب سے سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور فیصلے کی خوشی میں مٹھائی بانٹی گئی۔بانی چیئرمین سید اللہ رکھا قادری نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ہے میں پوری انجمن ضیائے طیبہ سپریم کورٹ کی احسان مند ہے، اس فیسلے پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے، چیئرمین مبشر قادری نے کہا کہ دیر آید درست آید، اب اگر ٹی وی چینلز نے کوئی پر پرزے نکالے تو مسلمانان پاکستان اسلامی قدار کا تھفظ کرنا جانتے ہیں۔ جبکہ مفتی اکرام لمحسن فیضی نے کہا سپریم کورٹ نے درمندان اسلام کا دل خوش کردیا ہے ہم اللہ کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ اللہ پاکستان میں اسلام کا درد رکھنے والے افراد کو زمام حکومت عطا فرما

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi