غریبوں،یتیموں کو خوشیوں میں شامل کرنے سے عید میٹھی ہوتی ہے،سید اللہ رکھا


صرف میٹھا کھانے سے عید میٹھی نہیں ہوتی،اپنے اہل و عیال کے ساتھ ضرورت مندوں کو بھی عید تقریبات کا حصہ بنائیں ماہ رمضان کے صبر ،ایثاراورسخاوت کا عید سمیت پورے سال بھر عملی مظاہرہ نظر آنا چاہیے،بانی چیئرمین ضیائے طیبہ آپ مال سے مدد نہیں کرسکتے تو لوگوں کومحبت بھرے معانقے اور دعائوں سے لبریز مسکراہٹ کا تحفہ ضرور دیں کراچی(ضیائی نیوز)عید الفطر آرہی ہے جسے ہم پیار سے میٹھی عید بھی کہتے ہیں،میٹھی عید صرف میٹھا کھانے سے نہیں ہوتی بلکہ عید الفطر کی حقیقی مٹھاس عید کی خوشیوں میں غریبوںیتیموں مسکینوں کو شامل کرنے سے ہے۔ان خیالات کا اظہار انجمن ضیائے طیبہ کے بانی چیئرمین،معروف سماجی کارکن سید اللہ رکھا قادری نے کارکنان سے گفتگو کے دوران کیا ، انھوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان ہماری تربیت کا مہینہ ہے، اس ماہ مقدس میں ہمیں صبر ایثار،اخوت سخاوت کی تربیت ملتی ہے،یہ نہ ہو کہ ماہ مقدس کہ گزرتے ہی ہم سب کچھ بھول جائیں،ماہ رمضان کا تقدس ہماری زات کا حصہ بننا چاہیے، نہ صرف عید بلکہ پورے سال بھر ہماری ذات میں رمضان کی تربیت کا عکس چھلکنا چاہیے ۔ دریں اثنا انھوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے ایسے نمازیوں کی ہلاکت بیان فرمائی ہے جو چھوٹی موٹی ضرورت کی چیزیں ضرورت مندوں کو نہیں دیتے،ایسے لوگوں کی عبادت کو ریاکاری قرار دیا گیا ہے۔یتیموں اور مسکینوں ضروروت مند رشتے داروں کا خیال رکھنے کا قران مجید میں بارہا حکم صادر فرمایا گیا ہے، دریں اثنا ضیائے طیبہ کے کارکنان و عہدیداران کو خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میری محبت انھی کارکنان کے ساتھ جو عید کی خوشیوں میں ضرورت مندوں کو شامل کریں گے، اگر آپ مالی طور پر کسی کی مدد نہیں کرسکتے تو ایک محبت بھرا معانقہ اور دعائوں سے لبریز مسکراہٹ کا تحفہ ضرور دیں۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi