زکوٰۃ اور قربانی


سوال: میرے پاس 1.5 تولہ سونا اور 6 گرام چاندی ہے۔ زکوٰۃ اور قربانی کے بارے میں کیا حکم ہے؟ (عمران ہارون، کیماڑی)

جواب: پوچھی گئی صورت میں زکوٰۃ اور قربانی دونوں واجب ہیں۔ کیوں کہ جب کسی آدمی کے پاس سونا اور چاند ی دونو ں موجود ہوں تو زکوٰۃ اور قربانی کی ادائیگی کے لئے چاندی کے نصاب کا اعتبار کیا جاتاہے اور چاندی کا نصاب ساڑھے باون تولے چاندی (یعنی تقریباًبیالیس ہزار روپے) ہے اور ڈیڑھ تولا سونا اور چھ گرام چاند ی کی قیمت تقریباً نوے ہزار بنتی ہے جو چاندی کے نصاب سے زیادہ ہے۔ اس لیئے صورتِ مسئولہ میں زکوٰۃ اور قربانی دونوں واجب ہوں گی۔ واللہ تعالٰی اعلم ورسولہٗ اعلمﷺ۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi