ووٹ دیتے وقت روزِ حشر کو یاد رکھںج، سدّل اللہ رکھا قادری


اگر آپ نے کسی غلط آدمی کو چنا تو یاد رکھیں اُس کے گناہوں میں آپ بھی شامل ہوگئے

اُن کو ووٹ دیں جن کے بارے میںیقین ہو کہ وہ بارِ امانت اٹھانے کے اہل ہیں

ظالم کے ووٹر سے بھی بروزِقیامت حساب لیا جائے گا، بانی چیئرمین ضیائے طیبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ووٹ دیتے وقت روزِ حشر کو یاد رکھیں۔ ظالم کو ووٹ دے کر طاقت ور بنانے والے بھی آپ ہیں۔ بروزِ قیامت ظالم کے ساتھ آپ سے بھی سوال ہوگا کہ آپ نے ظالم کی کیوں حمایت کی۔ ان خیالات کا اظہار بانیضیائے طیبہ سیّد اللہ رکھا قادری نے کارکنان سے گفتگو کے دوران کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ حق رائے دہی کا ستعمال بہت بڑی ذمّے داری ہے۔ آپ اُن لوگوں کو ووٹ دیںجن کے بارے میں آپ کو یقین ہو کہ وہ بارِ امانت اٹھانے کے اہل ہیں۔ اگر آپ نے کسی غلط آدمی کو چنا تو یاد رکھیں اس کے گناہوں کے انبار سے بھری ہوئی فہرست میں آپ بھیشامل ہوجائیں گے۔ صالح، نیک اور دیندار لوگوں کو ووٹ دیں۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi