ضیائے قرآن اور ضیائے حدیث


اَلَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الرَّسَوْلَ النَّبِیَّ الْاُمِّیَّ الَّذِیْ یَجِدُوْنَہٗ مَکْتُوْبًا عِنْدَھُمْ فِی التَّوْرٰةِ وَالْاِنْجِیْلِ ز یَاْمُرُھُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْھٰھُمْ عَنِ الْمُنْکَرِ وَیُحِلُّ لَھُمُ الطَّیِّبٰتِ وَیُحَرِّمُ عَلَیْھِمُ الْخَبٰٓئِثَ وَیَضَعُ عَنْھُمْ اِصْرَھُمْ وَالْاَغْلٰلَ الَّتِیْ کَانَتْ عَلَیْھِمْط فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِہ وَعَزَّرُوْہُ وَنَصَرُوْہُ وَاتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْٓ اُنْزِلَ مَعَہٓٗ لا اُولٰٓئِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ

وہ جو غلامی کریں گے اُس رسول سے پڑھے غیب کی خبریں دینے والے کی جسے لکھا ہوا پائیں گے اپنے پاس تورات اور انجیل میں وہ انہیں بھلائی کا حکم دے گا اور برائی سےمنع فرمائے گا اور ستھری چیزیں ان کے لیے حلال فرمائے گا اور گندی چیزیں اُن پر حرام کرے گا، اور اُس پر سے وہ بوجھ اور گلے کے پھندے جو ان پر تھے اتارے گا تو وہ جو ان پر ایمان لائیں اور اس کے تعظیم کریں اور اُسے مدد دیں اور اس نور کی پیروی کریں تو اس کے ساتھ اترا وہی بامراد ہوئے۔

سورۃ الاعراف ۱۵۷

ضیائے حدیث

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے کسی مومن کی دنیوی تکالیف میں سے کوئی تکلیف دور کی، اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کی تکالیف میں سے کسی تکلیف کو دور کردے گا۔ اور جس نے کسی تنگی والے پر آسان کی۔ اللہ تعالیٰ اس پر دنیا اور آخرت میں آسانی فرمائے گا۔ اور جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ تعالیٰ اس کی دنیا اور آخرت میں پردہ پوشی فرمائے گا۔ اللہ بندے کی مدد کرتا رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد کرتا رہتا ہے۔ اور جس کسی نے طلب علم میں کوئی راستہ طے کیا ’’ سَھَّلَ اللہُ لَہٗ بِہٖ طَرِیْقًا اِلَی الْجَنَّۃِ ‘‘ تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلہ میں اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرمائے گا۔ اور کوئی قوم اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں اکھٹی نہیں ہوتی جس کے افراد کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہوں اور آپس میں اسے سیکھتے سکھاتے ہوں مگر ان پر سکون نازل ہوتا ہے انہیں رحمت (خداوندی) ڈھانپ لیتی ہے۔

فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور اللہ انہیں (فرشتوں) کی اس جماعت میں یاد کرتا ہے جو اس کے پاس ہے۔ وَمَنْ اَبْطَاءَ عَمَلُہٗ یُسْرِعْ بِہٖ نَسَبُہٗ ، اورجسے اس کا عمل پیچھے کردے۔ اس کا نسب اسے آگے نہیں لے جاسکتا۔

 

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi