ضیائی دارالافتاء


زندگی ہو مسائل نہ ہوں ایسا ممکن نہیں۔ جس طرح ہر انسان صحت کے مسائل حل کرنے کے لیے ڈاکٹر اور معاشی مسائل حل کرنے کے لیے روزگار میں مشغول ہوتا ہے اسی طرح اسلام کو ٹھیک سے سیکھنا اور سمجھ کر عمل کرنا بھی انسانی ضرورت میں شامل ہے۔ آج کی مصروف زندگی میں ہر انسان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ اسلام کے تمام پہلوؤں کا علم حاصل کرکے مسائل کوسمجھ سکے۔ اسی بناء پر ضیائے طیبہ نے دورِ حاضر کے جدید تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ضیائی دارالافتاء کی منفرد اور جدید سہولیات سے لبریز ویب سروس کا آغاز کیا ۔ جس میں مستند مفتیانِ کرام ، قرآن و سنت کی روشنی میں فتویٰ جاری کرکے شرعی مسائل میں رہنمائی فرماتے ہیں۔ اس میں ایک منفرد بات یہ بھی ہے کہ خط و کتابت جیسے روایتی طریقے کے علاوہ آن لائن، ای میل، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے بھی شرعی مسائل کے حل میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi