عرسِ اعلیٰ حضرت رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ


صفر المظفّر 1439ھ کی پچیسویں شب مطابق 14؍ نومبر 2017ء کو انجمن ضیائے طیبہ کے زیرِ اہتمام مصلح الدین گارڈن (سابقہ کھوڑی گارڈن) متصل میمن مسجد کراچی میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں مُحدّثِ بریلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا عظیم الشان عرس منایا گیا، جس میں نعت خوانی کے علاوہ مُناظر ِ ا ہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا سیّد محمد حُسین مدنی شاہ صاحب، علامہ عامر اخلاق شامی اور پروفیسر ڈاکٹر مجیداللہ قادری صاحبان کے خطابات سے شرکائے محفل محظوظ ہوئے۔ عرسِ اعلیٰ حضرت کی اس مبارک محفل میں کثیر علماو مشا ئخِ ا ہلِ سنّت کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عوا مِ ا ہلِ سنّت نے شرکت فرمائی۔ اختتامِ محفل پرلنگرِ رضویّہ سے شرکائے مجلس کی تواضع کی گئی۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi