مغفرت کی بشارتیں کی اشاعت


حضرت امام حافظ ابنِ حجر عسقلانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (متوفّٰی: ۸۵۲ ھ) کی کتاب ’’ معرفۃ الخصال المکفرۃ للذّنوب المقدّمۃ و المؤخّرۃ ‘‘ کا اردو ترجمہ نبیرۂ بیہقیِ وقت جناب مفتی محمد اکرام المحسن فیضی صاحب مدّ ظلّہٗ نے ’’مغفرت کی بشارتیں‘‘ کے نام سے کیا ہے، جسے انجمن ضیائے طیبہ نے شائع کیا ہے۔ کُل صفحات ۹۶ ہیں۔ اس کتاب میں ایسے اعمال کا بیان ہے جن کے سبب اللہ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی اپنے فضل و کرم سے زندگی کے اگلے پچھلے گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ اس کتاب پر قطبِ مدینہ حضرت علامہ مولانا ضیاء الدین مدنی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے نسبت رکھنے والی دو بزرگ شخصیات یعنی حضرت علامہ سیّد محمد محفوظ الحق شاہ صاحب دامت برکاتھم العالیۃ (بورے والا، پنجاب) اور حضرت علامہ مفتی محمد اسماعیل ضیائی صاحب مدّ ظلّہ العالی (شیخ الحدیث دار العلوم امجدیّہ، کراچی) کی تقاریظ بھی شامل ہیں ۔

کتاب حاصل کرنے کے لئے انجمن ضیائے طیبہ کے حسبِ ذیل پتے پر ایک سو پچاس (150) روپے بذریعۂ منی آرڈر ارسال فرمائیں:

انجمن ضیائے طیبہ، B-1 ، بلاک 7-8 ، شادمان اپارٹمنٹ، شہیدِ ملّت روڈ، شبیرآباد سوسائٹی، KCHS ، کراچی۔

نوٹ: یہ کتاب انجمن ضیائے طیبہ کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کرنے کے لئے اِ س لنک پر کلک فرمائیں:

http://www.ziaetaiba.com/ur/books/maghfirat-ki-bisharatien

 

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi