علمائے کرام غوثِ پاک کی تعلیمات نئی نسل تک پہنچائیں


علمائے کرام غوثِ پاک کی تعلیمات نئی نسل تک پہنچائیں مبشر قادری

قادری مریدین کروڑوں ہیں لیکن غوثِ اعظم﷫ کی تعلیمات  لوگوں تک پہچانے والے قادری بہت کم ہیں، چیئر مین ضیائے طیبہ

اسکالرز انسائیکلوپیڈیا پروجیکٹ کا مقصد بھی ان روشن میناروں سے نئی نسل کو روشناس کرانا ہے، ڈائیریکٹر انسائیکلوپیڈیا پروجیکٹ

انجمن ضیائے طیبہ  کے دفتر میں سالانہ ختم قادریہ  و محفل نعت و فاتحہ خوانی کی تقریب کا انعقاد، لنگر کا اہتمام، کارکنان کی شرکت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حضور سیّدنا غوثِ اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کے افکار و تعلیمات نئی نسل تک پہنچانا موجودہ وقت کا تقاضا ہے۔ یہ بات چیئرمین انجمن ضیائے طیبہ و ڈائیریکٹر  اسکالرز انسائیکلوپیڈیا پروجیکٹ سیّد محمد مبشر قادری نے انجمن ضیائے طیبہ کی جانب سے بڑی گیارھویں شریف کے سلسلے میں ختم قادریہ  ومحفل نعت و فاتحہ خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے  کہا کہ ہماری نئی نسل حضور غوثِ اعظم کے افکار و کردار و تعلیمات سے لا علم ہوچکی ہے۔ بیشتر کو حضور غوثِ اعظم کا نام بھی معلوم نہیں۔ ملک میں قادری نسبت سے جڑے کروڑوں  مرید موجود ہیں، تاہم غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی کی سیرت و کردار تک پہنچانے والے لوگ آٹے میں  نمک کے برابر  بھی نہیں۔ ایسے حالات میں علمائےحق کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ نئی نسل کو شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی تعلیمات سے روشناس کریں۔ اسکالرز انسائیکلو پیڈیا پروجیکٹ کا مقصد بھی  یہی ہے کہ دینِ اسلام کے  روشن میناروں    سے نئی نسل کو روشناس کرایا جائے۔ دریں  اثنا مفتی محمد اکرام المحسن فیضی نے تقریب    کے اختتام پر دعا کروائی۔ بعد از دعا انجمن ضیائے طیبہ  کی جانب سے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi