نعت خوانی کریں ماڈلنگ نہ کریں


نعت خوانی کریں، ماڈلنگ نہ کریں، حاجی اللہ رکھا

نت نئے ڈیزائینوں کے کُرتوں، لوکیشنز، موسیقیت اور فوٹو گرافی سے نعت خوانی کا کوئی تعلق نہیں

علمائے کرام توجہ کریں اور نئی نسل کو نعت خوانی کے تقدس اور پُر نور ماحول سے آگاہ کریں، بانی ضیائے طیبہ

انجمن ضیائے طیبہ کے دفتر کا دورہ، سوشل میڈیا پر نعت خوانوں کی تصاویر پر اظہارِ برہمی، کارکنان کو تنبیہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خدارا نعت خونای کی روحانی اور پُر نور فضا کو سلامت رہنے دیں، اسے تصویر کشی  کا نمائشی مقابلہ نہ بنایا جائے۔ نعت خوانی کی روح سوز و گداز اور عشقِ مصطفیﷺ ہے، نت نئے ڈیزائنوں کے کُرتے، لوکیشنز، موسیقیت اور فوٹوگرافی سے نعت خوانی کا کوئی تعلق نہیں، ان خیالات کا اظہار بانی ضیائے طیبہ حاجی سیّد اللہ رکھا قادری نے دفتر ضیائے طیبہ کے دورے کے دوران سوشل میڈیا  نعت خوانی کا تصویری اشتہار دیکھ کر کیا۔ انھوں نے کہا کہ علمائے کرام اس حساس مسئلے پر توجہ دیں اور اپنے خطبات اور تحاریر کے ذریعے نئی نسل کو  نعت خانی کے حقیقی پس منظر سے آگاہ کریں۔ نسلِ نو کو بتایا جائے۔ کہ نعت دنیا والوں کے سامنے پیشی نہیں یہ تو حضورﷺ کی بارگاہ میں حاضری کا نام ہے نعت خوانی عشق و محبت سے لبریز آنسو  ہی اصل سرمایا ہیں، اس میں حاضری کے شوق میں تڑپتا ہوا دل شمار ہوگا، ماڈلنگ کا نعت خوانی سے کیا کام۔ نعت خونای کی موجودہ شکل و صورت دیکھ کر حضور کے غلاموں کا دل دُکھتا ہے۔ علمائے کرام خصوصی توجہ دیں، ورنہ دیکھتے ہی دیکھتے ہم نعت خوانی  کی روحانیت   گم کر بیٹھیں گے۔ دریں اثنا بانی ضیائے طیبہ نے کارکنان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ انجمن ضیائے طیبہ کی تمام منعقدہ محافل میں نمائشی اور دکھاوے کے لوازمات سے گریز برتا جائے۔

Ziae Taiba Monthly Magazine in Karachi